اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی اور انہیں روزگار کے لیے تیار کرنے کے لیے ہنر مندی اور تعلیم کی اسکیمیں

Posted On: 10 FEB 2025 8:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور پارلیمانی امور جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب  میں بتایا کہ وزارت برائے اقلیتی امور (ایم او ایم اے) نے اقلیتی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مختلف  ہنر مندی اور تعلیمی اسکیموں کو نافذ کیا ہے تاکہ انہیں روزگار کے لیے تیار کیا جا سکے۔

پردھان منتری وراثت کا سموردھن(پی یم  وی آئی کے اے ایس) وزارت برائے قلیتی امور کی ایک اہم اسکیم ہے جو پانچ سابقہ اسکیموں کو یکجا کرتی ہے اور اقلیتی برادریوں کے لیے مہارت کی ترقی، کاروباری اور قیادت کے مواقع خصوصاً اقلیتی خواتین   اور اسکول چھوڑنے والے بچوں کے لیے تعلیمی حمایت فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ اقلیتی  برادری کے نوجوانوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے‘سیکھو اور کماؤ’، ‘نئی منزل’ اور 'USTTAD' اسکیموں کے تحت مہارت کی تربیت فراہم کی گئی، جو اب پی ایم وی آئی  کے اے ایس اسکیم میں ضم ہو گئی ہیں۔ ان اسکیموں کا خلاصہ اور ان میں حاصل کی جانے والی کامیابیاں درج ذیل ہیں:

( i ) سیکھو اور کماؤ(ایس اے کے) اسکیم 14-2013میں شروع کی گئی تھی جس  کا مقصد اقلیتی نوجوانوں (14 تا45 سال) کی مہارتوں کو مختلف جدید/روایتی مہارتوں میں اپ گریڈ کرنا تھا، جو ان کی تعلیمی قابلیت، موجودہ اقتصادی رجحانات اور مارکیٹ کے امکانات پر منحصر تھی، تاکہ وہ مناسب روزگار حاصل کر سکیں یا خود روزگار اختیار کرنے کے لیے مناسب طور پر ہنر مند ہو سکیں۔

شروعات سے لے کر اب تک تقریباً 4.68 لاکھ مستفید کو تربیت دی گئی ہے اور اسکیم پورٹل پر رپورٹ کے مطابق تقریباً 2,98,909 مستفید کو اسکیم کے تحت ملازمت دی گئی ہے۔

(ii) نئی منزل اسکیم 2015 میں شروع کی گئی اور اس کا مقصد اقلیتی نوجوانوں کو فائدہ پہنچانا تھا جو رسمی اسکول چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ نہیں رکھتے۔ اس اسکیم نے رسمی تعلیم (کلاس آٹھ یا 10) اور مہارتوں کا امتزاج فراہم کیا اور مستفید افراد کو بہتر روزگار اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے قابل بنایا۔ شروع سے لے کر اب تک 98,712 مستفید افراد کو تربیت دی گئی ہے اور اسکیم پورٹل پر رپورٹ کے مطابق تقریباً 58,879 مستفید افراد کو اسکیم کے تحت ملازمت دی گئی ہے۔

(iii) یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اسکیم 2015 میں شروع کی گئی تھی، جو دستکاروں/ہنر مندوں کی روایتی مہارتوں کی صلاحیت سازی اور اپ گریڈ کرنے کے لیے ہدف بنائی گئی تھی۔ شروع سے لے کر اب تک تقریباً 21,611 مستفید کو تربیت دی گئی ہے اور تقریباً 4,946 مستفید ین کو اسکیم کے تحت ملازمت دی گئی ہے، خود روزگار اختیار کیا ہے یا خود مدد گروپوں میں منظم کیا گیا ہے۔

***

UR-6394

ش ح۔ م ع ن- ع د


(Release ID: 2101616) Visitor Counter : 49
Read this release in: English , Hindi