وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آرکائیوز کے میدان میں تعاون کے لیے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا اورعُمان کی نیشنل ریکارڈز اینڈ آرکائیوز اتھارٹی کے درمیان ایگزیکٹو پروگرام آف کوآپریشن (ای پی سی) پر دستخط کی تقریب

Posted On: 10 FEB 2025 8:57PM by PIB Delhi

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا اور نیشنل ریکارڈز اینڈ آرکائیوز اتھارٹی آف عُمان بالترتیب حکومت ہند اور حکومت سلطنت عُمان کے ماضی کے ریکارڈ کے نگہبان ہیں، جو عوام کو تاریخی ریکارڈ تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011F5Z.jpg

 

دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا اور نیشنل ریکارڈز اینڈ آرکائیوز اتھارٹی آف عُمان کے درمیان 2028-2025 کے لیے تعاون کے ایک ایگزیکٹو پروگرام (ای پی سی) پر آج 10 فروری 2025 کو صبح 10:30 بجے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے کمیٹی روم میں دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JLPL.jpg

ای پی سی پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کو فروغ دینے اور ان کی نمائش کے لیے حکومت ہند کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، ایک متحرک اور مشترکہ مستقبل کو فروغ دیتا ہے۔ یہ دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک واضح نظریہ کے طور پر بھی کام کرتا ہے، خاص طور پر آرکائیو تعاون کے شعبے میں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PGH6.jpg

جناب ارون سنگھل، آئی اے ایس، آرکائیوز کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا، حکومت ہند، نے ہندوستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ محترم ڈاکٹرحمد بن محمد الضویانی، چیئرمین، نیشنل ریکارڈز اینڈ آرکائیوز اتھارٹی، نے سلطنت عمان کی حکومت کی جانب سے دستخط کیے۔ یہ تعاون ہندوستان اور عمان کے درمیان ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانےکی سمت ایک اہم قدم ہے۔

 

ش ح۔ع و۔ م ق ا۔

U NO:6385


(Release ID: 2101600) Visitor Counter : 41
Read this release in: English , Hindi