وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے ایس سی آئی  اسکیم

Posted On: 10 FEB 2025 5:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے مالی سال 25-2024 میں 23 ریاستوں میں 3295.76 کروڑ روپے کے 40 پروجیکٹوں کو ’ریاستوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی امداد (ایس اے ایس سی آئی)– عالمی پیمانے پر مشہور سیاحتی مراکز کی ترقی‘ اسکیم کے تحت منظور کیا ہے، جس کا مقصد ملک کو جامع طور پر مارکیٹ بنانے اور عالمی سطح پر برانڈ سازی کے لیے ان کا مرکز بنانا ہے۔ اس اسکیم کی نمایاں خصوصیات میں سیاحت کے ذمہ دارانہ طریقوں کو اپناتے ہوئے اختتام سے آخر تک سیاحوں کے تجربے کو فروغ دینا، چیلنج موڈ پر شارٹ لسٹ کردہ تجاویز کے لیے فنڈز فراہم کرنا، ٹورسٹ ویلیو چین کے تمام نکات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا، ڈیزائن اور ترقی کے لیے مہارت کا استعمال، پائیدار آپریشن اور دیکھ بھال وغیرہ شامل ہیں۔

ایس اے ایس سی آئی اسکیم کے تحت ریاست چھتیس گڑھ کو منظور کیے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

قیمت (کروڑ میں )

1.

چتروتپالا فلم سٹی کی ترقی

95.79

2.

قبائلی اور ثقافتی کنونشن سینٹر کی ترقی

51.87

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

6359


(Release ID: 2101554) Visitor Counter : 20


Read this release in: Hindi , English