وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کے شعبے میں بین الاقوامی باہمی تعاون

Posted On: 10 FEB 2025 5:19PM by PIB Delhi

حکومت ہند دیگر ممالک کے ساتھ باہمی اور کثیرالجہتی انتظامات کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے جو معلومات کے تبادلے، سفر میں آسانی اور سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لیے تعاون کے دیگر شعبوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ہندوستان اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او)، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان)، گروپ آف ٹوئنٹی (جی20)، گروپ آف سیون (جی7)، جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک)، برکس(برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقہ) جیسی عالمی سیاحتی تنظیموں کا رکن بھی ہے۔ یہ کوششیں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ہندوستان کی جانب راغب کرنے اور دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے سے متعلق ہیں ، جو ہندوستان کے پائیدار اور جامع سیاحتی اقدامات کے وژن میں تعاون دیتی ہیں۔

وراثت، ثقافت، روحانیت، فلاح و بہبود، مہم جوئی اور ماحولیاتی سیاحت سمیت اپنی متنوع پیشکشوں کی نمائش کے ذریعہ ہندوستان کو ایک جامع سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دیا جاتا ہے۔ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے، وزارت بین الاقوامی اور گھریلو منڈیوں میں کئی اقدامات کرتی ہے، جس میں میڈیا مہم، سوشل میڈیا پروموشنز، ویبینار اور تشہیری تقریبات میں شرکت شامل ہیں۔ مزید برآں، بیرون ملک ہندوستانی مشن عالمی سیاحوں کو ہندوستان کے متنوع سیاحتی مقامات کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتے ہیں، عالمی نقشے پر ایک پسندیدہ سفری مقام کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں تعاون کرتے ہیں۔

یہ اطلاع سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6364


(Release ID: 2101478) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi