محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کی وزارت اور فاؤنڈ آٹی نے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے
فاؤنڈ آٹی کے ساتھ مفاہمت کے اقرارنامے پر دستخط کرکے این سی ایس پورٹل پر سالانہ 10 لاکھ روزگار کے موقع فراہم کیے جائیں گے: ڈاکٹر مانڈویہ
این سی ایس پورٹل ملازمت کے لاکھوں متلاشی افراد کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آجروں سے جوڑنے والا ایک اہم گیٹ وے بن گیا ہے: مرکزی وزیر
این سی ایس پورٹل پر بین الاقوامی روزگار کے موقعوں کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری
Posted On:
10 FEB 2025 4:48PM by PIB Delhi
روزگار پیدا کرنے اور ملازمت کے متلاشی نوجوان افراد کے لیے مواقع کو بڑھانے کی خاطر ایک اہم قدم کے تحت ،محنت اور روزگار کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ایک سرکردہ جاب پورٹل فاؤنڈ آئی ٹی (سابقہ مانسٹر) کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرار نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے اور اس کا مقصد این سی ایس پورٹل پر رجسٹرڈ ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے بین الاقوامی اور ملکی روزگار کے مواقع کو بڑھانا ہے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ہندوستان اور بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد اور روزگار کے مواقع کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں این سی ایس پورٹل کے تبدیلی کے کردارکو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، "این سی ایس پورٹل لاکھوں ملازمت کے متلاشی افراد کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آجروں سے جوڑنے کا ایک اہم گیٹ وے بن گیا ہے۔ روزانہ 3,000 سے 4,000 نوکریوں کی پوسٹنگ کے ساتھ، اس مفاہمت نامے سے ہر سال این سی ایس میں 1.25 لاکھ بین الاقوامی اسامیاں اور 10 لاکھ اندرون ملک کی اسامیاں پیدا ہونے کی امید ہے، اس طرح ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔"

انہوں نے این سی ایس پورٹل کےرول پر زور دیتے ہوئے مزیدکہا کہ یہ روزگار پیدا کرنے کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے جو مختلف صنعتوں میں ملازمت کے متلاشی افرادکو جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "40 لاکھ سے زیادہ آجروں کے رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ، پورٹل نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 4.40 کروڑ سے زیادہ اسامیوں کو فعال بنانے میں مدد کی ہے۔ کسی بھی وقت، تقریباً 10 لاکھ ملازمت کی اسامیاں دستیاب ہیں، جو نوجوانوں کے لیے مواقع کے سلسلے کو یقینی بناتی ہیں۔"

اپنی عالمی رسائی کو بڑھاتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے این سی ایس پورٹل کے ای-مائیگریٹ پلیٹ فارم کے ساتھ انضمام پر روشنی ڈالی، جو وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ساتھ رجسٹرڈ 500 سے زیادہ فعال بھرتی ایجنسیوں (آر ایز) پر مشتمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، "اس اقدام نے ہندوستانی پیشہ ور افراد کے لیے بیرون ملک قابل اعتماد، تصدیق شدہ آجروں کے ساتھ ملازمتیں تلاش کرنے کی راہیں کھول دی ہیں ۔"
این سی ایس پورٹل کو ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے ایک اہم وسیلہ قرار دیتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس پلیٹ فارم پر اندراج کریں اور کیریئر کے دستیاب بے شمار مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ این سی ایس پورٹل کو مائی بھارت، ایس آئی ڈی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جو نوجوانوں میں مہارت کے فرق کو ختم کر رہا ہے اور انہیں مزید روزگار کا اہل بنا رہا ہے۔
محنت اور روزگار کےمحکمہ میں سکریٹری محترمہ سومیتا داورا،نے کہا کہ جرمنی، فن لینڈ اور مشرق وسطیٰ جیسے ممالک بلیو کالر اور وائٹ کالر دونوں ملازمتوں کے لیے ہنر مند کارکنوں کی سرگرمی سے تلاش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو این سی ایس کو ان اسامیوں کو آسان بنانے اور ہندوستانی ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے کیریئر کے امکانات کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔
فاؤنڈ آئی ٹی کے سی ای او وی سریش نے شراکت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مودی حکومت کے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کے وژن کے مطابق ہے جس میں روزگار کے جامع مواقع کو فروغ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "روزگار معاشی ترقی کی کلید ہے اور بہتر کیریئر کے امکانات پیدا کرنے کے لیے این سی ایس پورٹل کی مسلسل کامیابی سے حکومت کا عزم ظاہر ہوتا ہے، جو لاکھوں ملازمت کے متلاشی افراد کو ہندوستان اور بیرون ملک مواقع سے منسلک کرتا ہے۔"

ایم او ایل ای اور فاؤنڈ آئی ٹی کے درمیان مفاہمت نامے کے فوائد:
- ملازمت کے توسیع شدہ مواقع: نیشنل کیرئیر سروس(این سی ایس) پورٹل پر رجسٹرڈ ملازمت کے متلاشی افراد کو نہ صرف ہندوستان بلکہ جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی خالی اسامیوں تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے ان کے روزگار کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
- سیملیس جاب انٹیگریشن:فاؤنڈ آئی ٹی این سی ایس پورٹل پر ملازمت کے مواقع پوسٹ کرے گی، اس طرح ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے روزگار کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔ یہ ہندوستان، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے آجروں سے ملازمت کے مطالبات کو یکجا کرے گا جو رسمی اور غیر رسمی دونوں شعبوں میں ملازمت کے خواہاں ہیں۔ متعلقہ ملازمت کی فہرستوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے لیےاے پی آئی کے ذریعے این سی ایس پورٹل میں ضم کیا جائے گا۔
- بھرتی کے جامع طریقے:این سی ایس پورٹل خواتین اور معذور افراد کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعہد بستہ ہے۔ فاؤنڈ آئی ٹی کے ساتھ یہ شراکت داری ایک منصفانہ اور جامع بھرتی کے عمل کو فروغ دے گی، کم نمائندگی والے گروپوں کے لیے ملازمت کے مساوی مواقع کو بھی یقینی بنائے گی۔
-
- متنوع ٹیلنٹ پول تک رسائی: اس مفاہمت نامے کے ذریعے، فاؤنڈ آئی ٹی امیدواروں کے ایک بڑے اور متنوع پول تک رسائی حاصل کرے گا جن میں خواتین اور NCS پورٹل سے معذور افراد شامل ہیں۔ محنت اور روزگار کی وزارت ڈیٹا بیس کے انضمام کی سہولت فراہم کرے گی، جس سے فاؤنڈ آئی ٹی کو آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے قابل رسائی ٹیکنالوجی انٹرفیس کے ذریعے وسیع تر ٹیلنٹ بیس کے ساتھ جڑنے میں مدد ملے گی۔
*************
(ش ح ۔ش ت۔ج ا(
U. No.6350
(Release ID: 2101417)
Visitor Counter : 31