شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
شماریاتی معیار کے ذریعے حکمرانی کو بااختیار بنانا - صلاحیت کے فروغ اور تعاون کے 17 سال
Posted On:
10 FEB 2025 2:06PM by PIB Delhi
نیشنل اسٹیٹسٹیکل اسسٹمز ٹریننگ اکیڈمی (این ایس ایس ٹی اے)، جو پہلے نیشنل اکیڈمی آف اسٹیٹسٹیکل ایڈمنسٹریشن (این اے ایس اے) کے نام سے جانا جاتا تھا، جو کہ 13 فروری 2009 کو وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) کے تحت قائم کیا گیا تھا، اپنا 17 واں یوم تاسیس13 فروری 2025 کو این ایس ایس ٹی اے ،گریٹر نوئیڈا میں منا رہا ہے۔ یہ تقریب ثبوت پر مبنی گورننس کو فروغ دینے کے لیے سرکاری اعداد و شمار کے شعبے میں صلاحیت سازی میں این ایس ایس ٹی اے کی اہم شراکت کے 17 سال کی نشان دہی کرتی ہے۔
این ایس ایس ٹی اے ایک اہم ادارہ ہے جسے مرکزی اور ریاستی ؍ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی شرکاء کی شماریاتی صلاحیت کو بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یہ ادارہ اپنے اقدامات کے ذریعےاین ایس ایس ٹی اے ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ این ایس ایس ٹی اے صلاحیت سازی میں عالمی عمدہ طریقوں کو فروغ دینے کے لیے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دے رہا ہے۔
اس سال کے جشن کا تھیم، ’’شماریاتی عمدگی کے ذریعے حکمرانی کو بااختیار بنانا - صلاحیت کی تعمیر اور تعاون کے 17 سال‘‘، قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہندوستان کے اعداد و شمار اور اعدادوشمار کے منظر نامے کی تشکیل میں این ایس ایس ٹی اے کے اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔
جیسا کہ ہندوستان وکست بھارت2047 کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے، این ایس ایس ٹی اے ایک مضبوط، شفاف اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ شماریاتی ماحولیاتی نظام اور روایتی اور جدید شماریاتی طریقہ کار، ڈسسٹسٹک ڈیٹا اور کمیونیکیشن، آئی ٹی کے بڑے اعداد و شمار وغیرہ کی جامع تربیت کے ذریعےاعدادوشمار کے عملے کی مہارت کو جدید تر بنانے میں ایک اہم ادارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
یوم تاسیس کی تقریبات میں قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) کے چیئرمین پروفیسر راجیو لکشمن کرندیکر، چیئرمین، صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی)، جناب عادل زینل بھائی، ڈاکٹر سوربھ گرگ، آئی اے ایس، سکریٹری، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، جناب شومبی شارپ، ہندوستان میں اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر اور دیگر سینئر حکام سمیت کئی معززین موجود رہیں گے۔
اس پروگرام میں افتتاحی اور تکنیکی سیشن کا احاطہ کیا جائے گا، جو بنیادی طور پر قومی شماریاتی نظام کے ارتقاء اور نظام کو مضبوط بنانے میں اکیڈمی کے کردار، ہندوستان کی شماریاتی حکمت عملی اور مستقبل کی ترجیحات کے بارے میں بصیرت اور سرکاری اعدادوشمار میں صلاحیت کی تعمیر اور این ایس ایس ٹی اے کے ساتھ ممکنہ تعاون پر عالمی تناظر پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ تقریب این ایس ایس ٹی اے کی شراکت اور ڈیٹا پر مبنی گورننس کو فروغ دینے میں اس کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرے گی۔ تقریب کے مختلف سیشنز اکیڈمی کے سفر، اہم کامیابیوں اور ابھرتے ہوئے علاقوں میں شماریاتی صلاحیت کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
اس تقریب کو براہ راست نشر کیا جائے گا اور اس میں 500 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے، جن میں شراکت داروں، پالیسی سازوں، ریاستی اور مرکزی حکومت کے افسران اور بین الاقوامی تنظیموں کے شرکاء شامل ہیں۔
یہ تقریب نہ صرف این ایس ایس ٹی اے کے یوم تاسیس کا جشن ہے بلکہ مسلسل صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے ہندوستانی شماریاتی نظام میں اس کے تعاون کو یاد کرنے کا ایک اہم موقع بھی ہے۔
*******
ش ح۔م ح ۔اش ق
(U:6331)
(Release ID: 2101305)
Visitor Counter : 25