کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان ٹی ای پی اے کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے ای ایف ٹی اے ڈیسک کا افتتاح کرے گا
ہندوستان اور ای ایف ٹی اے ممالک کی 100 سے زیادہ کمپنیاں اِس کاروباری گول میز کانفرنس شرکت کریں گی
Posted On:
10 FEB 2025 10:19AM by PIB Delhi
یورپین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ساتھ ساتھ ای ایف ٹی اے بلاک کی نمائندگی محترمہ ہیلین بڈلیگر آرٹیڈا ، سوئس اسٹیٹ سکریٹری ، عالی جناب ٹامس نوروول ، اسٹیٹ سکریٹری برائے تجارت و صنعت ناروے ،عالی جناب مارٹن ایجولفسن ، مستقل سکریٹری آف اسٹیٹ ، آئس لینڈ ، عالی جناب ڈومینیک ہاسلر ، وزیر برائے امور خارجہ ، تعلیم اور کھیل کود ، لنسٹنٹ ٹین، جناب مارکس شلیگنہوف، ڈپٹی سکریٹری جنرل، ای ایف ٹی اے سیکریٹریٹ اور مسٹر ڈیوڈ سوینبورن سن،سینئر آفیسر ای ایف ٹی اے سیکریٹریٹ 10 فروری 2025 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ای ایف ٹی اے ڈیسک کا افتتاح کریں گے۔
یہ پہل ، انڈیا-ای ایف ٹی اے ٹریڈ اینڈ اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ٹی ای پی اے) کے باب 7 کے مطابق ہے ، جس پر 10 مارچ 2024 کو دستخط کیے گئے تھے اور جس کا مقصد ہندوستان اور چار ای ایف ٹی اے ممالک-سوئٹزرلینڈ ، ناروے ، آئس لینڈ اور لنسٹنٹ ٹین کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری اور کاروباری سہولت کو فروغ دینے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں حکومت ہند کے اعلی حکام اور ای ایف ٹی اے کے رکن ممالک کی اعلی شخصیات شرکت کریں گی ۔
صنعتی ترقی اور داخلی تجارت کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور تجارت کے محکمے (ڈی او سی) کے سینئر افسران بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے، جس میں بھارت کے ای ایف ٹی اے ممالک کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کے لیے ویژن پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ہند-ای ایف ٹی اے ڈیڈیکیٹڈ ڈیسک،اُن ای ایف ٹی اے کمپنیوں کے لیے ایک مرکزی معاونت کے طور پر کام کرے گا جو ہندوستان میں توسیع کی خواہش رکھتی ہیں۔ یہ مارکیٹ کی سمجھ، ضوابط کےتعلق سے رہنمائی، کاروباری میل جول اور بھارت کی پالیسی اور سرمایہ کاری کے منظرنامے میں رہنمائی فراہم کرے گا۔
افتتاح کے بعد، ایک اعلیٰ سطحی ای ایف ٹی اے -انڈیا بزنس راؤنڈ ٹیبل منعقد ہوگا، جس میں بھارت اور ای ایف ٹی اے ممالک سے 100 سے زائد اہم کاروبار شریک ہوں گے۔ اس کا مقصد اہم شعبوں جیسے کہ فارماسیوٹیکلز اور لائف سائنسز، مالی خدمات اور فِن ٹیک، میکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ، توانائی اور پائیداری، سمندری غذائیات اور جہاز رانی، فوڈ پروسیسنگ اور ایگری ٹیک میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ گول میز کانفرنس کمپنیوں کو مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری کے لیے ایک منظم فورم فراہم کرے گا جو ٹی ای پی اے کے تحت کام کرے گا۔
*********************
UR-6321
(ش ح۔ م م ۔ص ج)
(Release ID: 2101230)
Visitor Counter : 63