وزارت دفاع
نئی دہلی میں انڈسٹری کوالٹی اشورینس کانکلیو کا انعقاد
اختراع ، تعاون ، معیار کی یقین دہانی اور ذہنیت، ہندوستان کو دفاعی برآمدات میں عالمی رہنما بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی :سکریٹری (ڈی پی(
Posted On:
07 FEB 2025 4:30PM by PIB Delhi
انڈسٹری کوالٹی اشورینش (کیو اے) کانکلیو، جس کا موضوع ’تعاون پر مبنی معیار کی یقین دہانی: صنعت اور دفاع کے درمیان خلا کو پر کرنا‘ تھا، 7 فروری 2025 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ کلیدی خطاب میں،سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار نے آتم نربھر بھارت کے تحت بھارت کی دفاعی پیداوار میں کی جانے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بھارت کو دفاعی برآمدات میں عالمی رہنما بنانے میں جدت، تعاون، معیار کی یقین دہانی اور ذہنیت کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ کانکلیو کا مقصد دفاعی شعبے اور جہاز سازی کی صنعتوں کے درمیان گہرے تعاون اور جدید حکمت عملیوں کو فروغ دینا تھا تاکہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری اور عمدگی کو بڑھایا جا سکے۔
انڈین نیوی کے چیف آف میٹیریل وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ نے تکنیکی جدت، تعاون اور سخت جانچ کو ایک مضبوط اور معیار پر مبنی دفاعی ماحولیاتی نظام کے لیے اہم ستون قرار دیا۔ ڈائریکٹر جنرل آف کوالٹی اشورنش جناب این منوہرن نے کوالٹی اشورنش اور صنعت کے درمیان مضبوط شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور دفاعی پیداوار کے معیار کو بڑھانے کے لیے معیاری، جدید اور خطرات کو منظم کرنے والے طریقۂ کار کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (کیو اے) وار شپ پروڈکشن، رئیر ایڈمرل اقبال سنگھ گریوال نے دفاعی پیداوار میں عمدگی حاصل کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مربوط کوالٹی اشورنش کے طریقۂ کار کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
کانکلیو میں ہونے والی گفتگو میں جدیدکوالٹی اشورنش کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں فعال کوالٹی کنٹرول کی حکمت عملی اور دفاعی اداروں اورجہاز سازی کی صنعت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کے فریم ورک شامل تھے۔ عالمی بہترین طور طریقوں کے مطابق پروجیکٹ کی تاخیر اور ناکامی کو کم کرنے کے لیے مؤثر نوعیت کی جانچ اور سرٹیفیکیشن کے طور طریقوں کو بھی پیش کیا گیا۔
شرکاء نے کوالٹی اشورنش کو پروجیکٹ کے شیڈیول کے ساتھ متوازن کرنے کی حکمت عملیوں اور تاخیر کو کم کرنے کی تدابیر کو یکجا کرنے پر تبادلہ خیال کیا تاکہ معیار سےسمجھوتہ کیے بغیر پروجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ کانکلیو نے مزید جدید ٹیکنالوجیوں کے اپنانے اور ان کے کوالٹی اشورنش کے طور طریقوں کے اثرات پر زور دیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی اشورنش کے زیر اہتمام اس تقریب میں سینئر سرکاری عہدیداروں، صنعت کے رہنماؤں، بحریہ کے نمائندوں اور کوالٹی اشورنش کے ماہرین کی شرکت ہوئی۔ کانکلیو نے معلومات کے تبادلے، اجتماعی غور و فکر اور حصص داروں کے درمیان اہم روابط قائم کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا، جس میں شپ یارڈ کے ایگزیکٹوز، کوالٹی اشورنش کے ماہرین، پالیسی سازاور محققین شامل تھے۔
*********************
UR-6315
(ش ح۔ م م ۔ص ج)
(Release ID: 2101224)
Visitor Counter : 6