وزارت دفاع
وزیر دفاع نے ایرو انڈیا 2025 سے قبل بنگلورو میں اپنے فجی اور جنوبی سوڈانی ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کیں
Posted On:
09 FEB 2025 9:10PM by PIB Delhi
ایرو انڈیا 2025 سےقبل ، وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 09 فروری، 2025 کو بنگلورو، کرناٹک میں جمہوریہ فجی کے دفاع اور سابق فوجیوں کے امور کے وزیر جناب پیو ٹکوڈوا اور جنوبی سوڈان کے دفاع اور سابق فوجیوں کے امور کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل چول تھون جے بلوک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔
وزیر دفاع نے، فجی کے وزیر دفاع کا ہندوستان کے پہلے دورہ پر خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقین نے جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون پر ہند-فجی مشترکہ ورکنگ گروپ کو ادارہ جاتی بنانے پر بھی اتفاق کیا جیسا کہ 2017 میں دستخط شدہ دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت میں تصور کیا گیا تھا۔ انہوں نے میری ٹائم سیفٹی اور سیکیورٹی، خصوصی اقتصادی زون کے تحفظ، بحری صلاحیت کی تعمیر اور اقوام متحدہ کے امن فوجیوں اور دفاعی شہریوں کے لیے تربیتی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے میری ٹائم ڈومین بیداری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی سوڈان کے وزیر دفاع کے ساتھ اپنی ملاقات میں، رکشا منتری نے ایرو انڈیا 2025 میں شرکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت نامہ کے لیے کوششیں شروع کرنے اور تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ جنوبی سوڈان کے فریق نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن میں ہندوستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ دونوں فریقوں نے بہتر تربیتی تبادلے کے لیے شراکت داری پر اتفاق کیا اور صنعتی شراکت داری کے ذریعے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ت ۔رض
U-6309
(Release ID: 2101218)
Visitor Counter : 34