عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ، جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کے تحت متعدد پانی سپلائی اسکیموں کا افتتاح کیا؛ 10 دیہات کے ہزاروں مکینوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کی اسکیمیں


"جل جیون مشن کے تحت ضلع کٹھوعہ میں 1369.57 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ 300 سے زائد پانی اسکیمیں": ڈاکٹر سنگھ

مرکزی وزیر نے اسکیموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر زور دیا تاکہ ان کی تکمیل حاصل ہو

"وزیر اعظم مودی کے نیشن فرسٹ کے کال سے متاثر ہو کر، مودی 3.0 حکومت شہریوں کی خدمت میں مکمل حکومت کے نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہی ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 FEB 2025 5:19PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر میں جل جیون مشن کے تحت پانی کی فراہمی کی تمام اسکیموں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر زور دیا ۔ وہ یہاں جسروٹہ گاؤں میں جل جیون مشن کے تحت سات  پانی سپلائی اسکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QJBR.jpg

25.31 کروڑ روپے کی لاگت والی اسکیموں سے 15،881 لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، جس میں جسروٹا، رکھ ہوشیاری، پڈیاری، سکتھا چک، بھڈولی چارپڈ اور مانگٹیان سمیت 10 دیہاتوں کے 2584 گھرانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ جل جیون مشن کے تحت کٹھوعہ ضلع میں کل 303 پانی سپلائی اسکیمیں ہیں، جن کی تخمینہ لاگت 1369.57 کروڑ روپے ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے نشاندہی کی کہ ان اسکیموں کے مناسب نفاذ میں کچھ مسائل درپیش ہیں جن کو جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر حل کیا جا رہا ہے۔

نریندر مودی حکومت 3.0 کے پہلے 100 دنوں میں اپنے پارلیمانی حلقہ میں کئے گئے کاموں کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے، انہوں نے باوقار چترگلہ ٹنل اور دہلی تا کٹرا ایکسپریس وے کوریڈور جیسے اہم پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرجوش منصوبے اپنی تکمیل کے قریب ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک نیا ورک کلچر بنانے کا سہرا دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے دور دراز حصوں میں رابطے کو بڑھانے کے لیے رکے ہوئے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے پرتوجہ مرکوز کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے 'نیشن فرسٹ' کے کال سے متاثر ہو کر، موجودہ حکومت ملک بھر میں عوام کی خدمت میں 'مکمل حکومت' کے نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایک بار مکمل ہونے کے بعد، اسٹریٹجک چٹرگلہ ٹنل ڈوڈہ اور لکھن پور کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے میں گیم چینجر ثابت ہوگی، ڈوڈہ اور لکھن پور کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوں نے اجتماع کو بتایا کہ اب عوامی مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے دہلی-امرتسر- کٹرا ایکسپریس وے کے ساتھ نو اضافی انڈر پاس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ETEF.jpg

روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ذریعہ معاش کو فروغ دینے کے لیے سیاحت کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس خطے میں بسوہلی اور منٹالیا جیسے مقامات پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ادھم پور ضلع کے مانسر علاقے کو بھی سودیش درشن اسکیم کے تحت سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں، ضلع کٹھوعہ اقتصادی سرگرمیوں کا ایک بڑا مرکز بن جائے گا، جو مقامی نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نے شمالی ہندوستان کا پہلا بایو ٹیک پارک، سیڈ پروسیسنگ پلانٹ اور شمالی ہندوستان کا واحد ہومیوپیتھک کالج رکھنے کے لئے ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔ وزیر موصوف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھادی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے فراہم کی جا رہی سبسڈی سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ اپنی روزی کما سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037ROT.jpg

وزیر جل شکتی، حکومت جموں و کشمیر ، جاوید احمد رانا؛ ایم ایل اے، جسروٹا، راجیو جسروتی؛ ایم ایل اے، بنی، ڈاکٹر رامیشور سنگھ؛ ایم ایل اے، ہیرا نگر، وجے کمار شرما؛ اس موقع پر ڈی ڈی سی کٹھوعہ کے وائس چیئرمین جناب رگھونندن سنگھ ببلو، پی آر آئی کے نمائندے اور محکمہ جل شکتی کے عہدیداران موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

6292


(Release ID: 2101060) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Tamil