وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والے بین الاقوامی ایرو انڈیا سیمینار کے 15ویں ایڈیشن کا بنگلورو میں آغاز

Posted On: 08 FEB 2025 4:07PM by PIB Delhi

 دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والے بین الاقوامی ایرو انڈیا سیمینار کے 15ویں ایڈیشن کا آغاز 8 فروری 2025 کو کرناٹک کے بنگلورو، میں ہوا۔ یہ دو روزہ سیمینار دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے تحت سرٹیفیکیشن اور فضائی صلاحیت کے فوجی مرکز(سی ایم آئی ایل اے سی)نے ہندوستان کی خلائی سوسائٹی (اے ای ایس آئی)کے اشتراک سے منعقد کیا ہے۔ یہ سیمینار ایرو انڈیا 2025 کے پیش خیمہ کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے، جو 10 سے 14 فروری 2025 تک بنگلورو میں منعقد ہوگا۔

یہ سیمینار عالمی خلائی شعبے اور دفاعی صنعت میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس سال کا مرکزی موضوع "مستقبل کی فضائی اور خلائی ٹیکنالوجیز: ڈیزائن کی توثیق میں درپیش چیلنجز" ہے، جس میں مستقبل کی فضائی اور خلائی جدید ٹیکنالوجیوں اور فوجی فضائی اہلیت اور سرٹیفیکیشن کے چیلنجز جیسے موضوعات پر بحث و مباحثہ ہوگا۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں، اسپین کی ایئربس ڈیفنس اور اسپیس، کولنز ایرو اسپیس، جی ای ایرو اسپیس، مارٹن-بیکر، ایم بی ڈی اے اور رولز روائس برطانیہ سے، رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز اسرائیل سے، اور فرانس کی سیفران جیسی کمپنیاں بین الاقوامی مندوبین میں نمایاں طور پر شامل ہیں ۔ سیمینار میں شرکت کرنے والی ہندوستانی صنعت میں ایبیانٹرکس سلوشنز, انسیز آئی این سی., گلوبلز آئی این سی., جے ایس آر ڈائنامکس پرائیویٹ. لمیٹڈ، آر اے پی ایچ ای ایم فیبر ، اور ٹی اے کیو بائٹ لیبز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

یہ سمینار مشترکہ تحقیق کے مواقع کو تلاش کرنے اور اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو فضائی اور دفاعی ٹیکنالوجیز کے مستقبل کو آگے بڑھاتا ہے۔ مختلف موضوعات پر 12 تکنیکی اجلاس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو جدید فضائی ٹیکنالوجیوں میں ڈیزائن کی توثیق کے چیلنجز پر مرکوز ہیں۔ "جدید فضائی ٹیکنالوجیز: ڈیزائن کی توثیق کے چیلنجز" کے سمینار میں سسٹم کے ڈیزائن اور توثیق کے لیے جدید ٹیکنالوجیز، فضائی صلاحیت اور سند کے لیے جدید طریقے، ہوابازی کے شعبے کے مستقبل کو بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال، الیکٹرانکس اور سینسنگ ٹیکنالوجی میں پیش رفت، اگلی نسل کے پروپولشن سسٹمز پر عالمی بصیرت، فوجی فضائی صلاحیت میں ابھرتے ہوئے رجحانات، اور زمین سے باہر انسانی مشن کو آگے بڑھانے والی جدیدیت جیسے کئی موضوعات شامل ہیں۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی خلاء کے محکمے کے سیکرٹری،  اور اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن تھے، جبکہ مہمان اعزازی، دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کے سیکرٹری،اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کمار تھے۔ اس موقع پر ایئر سپیس سوسائٹی آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی بھی موجود تھے۔اس تقریب میں تقریباً 1,100 مندوبین ڈی آر ڈی او ، دفاعی سرکاری کمپنیاں، مسلح افواج اور نجی صنعتوں، بشمول ایم ایس ایم ای ، سے شرکت کر رہے ہیں۔ مزید برآں، 33 مقررین جو بھارت اور بیرون ملک سے ہیں، مختلف موضوعات پر تکنیکی گفتگو کریں گے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U : 6290    )


(Release ID: 2101039) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada