وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: وزارت دفاع نے بھارتی بحریہ کے لئے 28 ای او این51- سسٹمز کی فراہمی کے لئے بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ کے ساتھ 642 کروڑ روپے کا معاہد کیا

Posted On: 08 FEB 2025 3:39PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 8 فروری 2025 کو بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، جس کے تحت بھارتی بحریہ کے لیے 28، EON-51 سسٹمز کی خریداری کی جائے گی۔ یہ سسٹمز 11 نئی جنریشن آف شور پیٹرول ویسلز اور تین کیڈٹ ٹریننگ شپس کے لیے حاصل کیے جا رہے ہیں۔ معاہدے کی کل لاگت 642.17 کروڑ روپے (ٹیکس سمیت) ہے اور یہ خریداری کے (انڈین آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت آتا ہے۔

یہ نظام یعنی EON-51ایک الیکٹرو آپٹیکل فائر کنٹرول سسٹم ہے، جو الیکٹرو آپٹیکل اور تھرمل امیجرز کی مدد سے اہداف کی تلاش، نشاندہی اور درجہ بندی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ اسکیم تین سال کے عرصے میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گی اور مختلف بھارتی صنعتوں، بشمول ایم ایم ایم ایز کی سرگرم شمولیت کو فروغ دے گی، جو دفاعی شعبے میں ‘آتم نربھرتا’ کے ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6289


(Release ID: 2101018) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil