خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پوشن بھی پڑھائی بھی کے تحت آنگن واڑی کارکنوں کی تربیت کے لیے این آئی پی سی سی ڈی کے ذریعہ تیار کردہ سہولت فراہم کرنے سے متعلق گائیڈ بک


پی بی پی بی ٹی  کے تحت 2 فروری 2024 تک  31,114 ریاستی سطح کے ماسٹر تربیت کاروں  اور 145,481 آنگن واڑی کارکنوں کو  تربیت دی گئی

Posted On: 07 FEB 2025 4:04PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پوشن بھی پڑھائی بھی (پی بی پی بی) اقدام کے تحت، مالی سال 24-2023  سے مالی سال 2025-2026 کے دوران آنگن واڑی خدمات اسکیم کے تحت ریاستی سطح کے ماسٹر تربیت کاروں (سی ڈی پی اوز، سپروائزرز اور ایڈیشنل ریسورس پرسن) اور آنگن واڑی کارکنوں (اے ڈبلیو ڈبلیوز) کی تربیت کے لیے کل  476.05 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

پی بی پی بی  کے تحت، غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے آنگن واڑی ورکرز  (اے ڈبلیو ڈبلیوز) کو: شدید غذائیت کی کمی کے  شکار (ایس اے ایم)، اوسط طور پر شدید غذاء کی کمی کے شکار (ایم اے ایم) اور مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کے  شکار بچوں جیسے مسائل سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (این آئی پی سی سی ڈی) نے پوشن بھی پڑھائی بھی کے تحت آنگن واڑی کارکنوں کی تربیت کے لیے ایک سہولت کار گائیڈ بک تیار کی ہے۔ تربیت کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی زیادہ مقدار کے ساتھ بچوں میں متوازن خوراک اور صحت کے لئے مفید  طرز عمل کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ تربیت میں آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سیز) میں بچوں کو  سکھائی جانے والے  صفائی اور حفظان صحت کے طریقے بھی شامل ہیں۔ اس پروگرام کا ایک اہم  حصہ بچوں کی نشوونما میں والدین اور کمیونٹی کو شامل کرنے کی اہمیت بھی ہے۔

پوشن بھی پڑھائی بھی کے تحت، آنگن واڑی کارکنوں کو چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کی تربیت تین دن کے پروگرام شیڈول (18 گھنٹے کی مدت) کے ذریعے دی جاتی ہے۔ خصوصی تربیتی اجلاس میں پیدائش  سے  تین سال تک  2024 کے بچوں کے لئے   ارلی چائلڈ ہڈ اسٹومولیشن کا قومی فریم ورک نوچیتنا، تین سے  چھ  سال  2024 تک کے بچوں کے لئے  ارلی چائلڈ ہڈ  دیکھ بھال اور تعلیم کے لئے آدھار شیلا -قومی نصاب  شامل ہیں۔ ہر اے ڈبلیو سی میں ای سی سی ای کے لیے  کھیل پر مبنی  سرگرمیوں  اور ای سی سی ای کے لیے ہفتہ وار  کھیل پر مبنی کلینڈر  پر بنیادی زور دیا جاتا ہے۔ پوشن اجزاء میں بچوں میں غذائیت کی کمی کے انتظام کے لیے پروٹوکول شامل ہے: ساتھ ہی ایم اے ایم، ایس اے ایم  اور بچوں میں مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی؛ (نوزائیدہ سے 6 سال) تک بچوں کے لیے غذائیت، ذاتی حفظان صحت و صفائی ستھرائی اور غذائی رہنما خطوط؛ گروتھ مانیٹرنگ اور پوشن ٹریکر اور والدین کی مصروفیت اور ای سی سی ای اور پوشن کے لیے کمیونٹی موبلائزیشن۔ معذور بچوں کو شامل کرنے اسکریننگ، شمولیت اور حوالہ جات کے لیے خصوصی کوششوں کی ہدایت کی گئی ہے ۔

2 فروری 2025 تک کل 31,114 ریاستی سطح کے ماسٹر تربیت کاروں (ایس ایل ایم ٹیز) اور 145,481 آنگن واڑی کارکنوں (اے ڈبلیو دبلیوز) کو پوشن بھی پڑھائی بھی کے تحت ملک بھر میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔ راجستھان میں 1644 ایس ایل ایم ٹیز اور 18,690 اے ڈبلیو ڈبلیوزکو پی بی پی بی  کے تحت تربیت دی گئی ہے۔

مذکورہ اسکیم کے تحت بچوں کی مجموعی نشوونما کے عمل کی نگرانی کے لیے، یعنی پی بی پی بی ، پوشن ٹریکر، ایک اہم گورننس ٹول کا استعمال کیا جاتا ہے،  تاکہ آنگن واڑی مراکز میں غذائیت اور ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کی خدمات کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ 24 زبانوں میں دستیاب ہے۔ آنگن واڑی ماحولیاتی نظام میں پہلی بار، پوشن ٹریکر پر غذائیت کے اشارے پر بنیادی اعدا د وشمار دستیاب ہے،  جس میں غذائیت کی فراہمی کی نگرانی (گھر پر راشن / گرم پکا ہوا کھانا لیں) اور بر وقت کی بنیاد پر ترقی کی پیمائش کی جاتی ہے۔

آنگن واڑی کارکنوں کے لیے طویل مدتی تربیتی پروگرام کو مزید پائیدار بنانے کے لیے، پوشن ٹریکر پر آدھارشیلا کی طرف سے ہفتہ وار سرگرمیوں کے پرو گرام ، گھر کے دورے کی رہنمائی، بچوں کی نشوونما کا پتہ لگانے کے لیے تشخیصی آلات وغیرہ شامل ہیں۔  ان میں بچوں کے ساتھ کھیل پر مبنی سیکھنے کی سادہ سرگرمیاں انجام دینے کے طریقے کے بارے میں ویڈیوز کی شکل میں روزانہ کے ملازمت کے نکات شامل ہیں۔ پوشن ٹریکر پورٹل پر 230 منفرد ویڈیوز کے ساتھ کل 432 ویڈیو سلوٹس اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ 1008 سرگرمی کی تفصیلات، 1008 روزانہ پی ڈی ایف اور روزانہ وائس نوٹ سلوٹ بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ یہ متن ترقی کے 6 ڈومینز پر مرکوز ہے ، جس میں بنیادی خواندگی، عدد، اور بات چیت  کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

***********

U.No:6246

ش ح۔ش م۔ق ر


(Release ID: 2100732) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi