اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایل آئی اسکیم1.1 کے مقابلے پی ایل آئی اسکیم کے دوسرے  دور کے تحت فوائد

Posted On: 07 FEB 2025 1:11PM by PIB Delhi

خصوصی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کا دوسرا دور 6 جنوری 2025 کو اس اسکیم کے لیے مختص مجموعی بجٹ کے اندر شروع کیا گیا تھا۔  دوسرے دور میں وسیع تر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، کمپنی کے سائز سے قطع نظر ، درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:-

  1. پی ایل آئی اسکیم 1.1 کے لیے وقف ویب پورٹل کا آغاز اور میڈیا کے ذریعے وسیع تشہیر۔
  2. اسکیم میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ بار بار ویبنار۔
  3. اسکیم میں حصہ لینے کے قواعد کو آسان بنانا جیسے کہ ایسے معاملات میں 50فیصد سرمایہ کاری کی اجازت دینا ،جہاں کمپنیاں نوٹیفائیڈ ذیلی زمروں میں حصہ لینے کے لیے موجودہ سہولیات میں اضافہ کرنے میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس اورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

********

 

ش ح۔ اک۔ن ع

U-6241

                          


(Release ID: 2100697) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil