اسٹیل کی وزارت
پی ایل آئی اسکیم کے تحت اسٹیل کی پیداوار میں اضافہ
Posted On:
07 FEB 2025 1:10PM by PIB Delhi
ملک میں ویلیو ایڈڈ اسٹیل کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے خصوصی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم شروع کی گئی تھی ۔ خصوصی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم پانچ وسیع مصنوعات کے زمروں کا احاطہ کرتی ہے، یعنی کوٹیڈ/پلیٹیڈ اسٹیل پروڈکٹس ، ہائی اسٹرینتھ/ویئر ریزسٹینٹ اسٹیل ، اسپیشلٹی ریلز ، ایلائی اسٹیل پروڈکٹس اور اسٹیل کے تار اور الیکٹریکل اسٹیل۔
اسٹیل ایک غیر منضبط شعبہ ہے اور حکومت اسٹیل کے شعبے کی ترقی کے لیے سازگار پالیسی ماحول پیدا کر کے سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ حکومت نے ملک میں اسٹیل کے شعبے کو فروغ دینے کی غرض سے سازگار پالیسی ماحول پیدا کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-
- ‘میڈ اِن انڈیا’ اسٹیل کا فروغ اور سرمایہ کاری میں توسیع:-
- سرکاری خریداری کے لیے‘میڈ اِن انڈیا’ اسٹیل کو فروغ دینے کی غرض سے مقامی طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل پروڈکٹس (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی)پالیسی کا نفاذ۔
- ملک کے اندر ‘اسپیشلٹی اسٹیل’ کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمدات کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز۔
- خام مال کی دستیابی کو بہتر بنائیں اور خام مال کی لاگت کو کم کریں:-
- فیرو نکل پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں کمی ، خام مال 2.5 فیصد سے صفر تک ، اسے ڈیوٹی فری بنا دیتا ہے ۔
- بجٹ 2024 میں فیرس اسکریپ پر ڈیوٹی چھوٹ میں31 مارچ 2026 تک توسیع ۔
- درآمدات کی نگرانی اور کوالٹی کنٹرول:-
- درآمدات کی مؤثر نگرانی کے لیے اسٹیل درآمدات کی نگرانی کے نظام (ایس آئی ایم ایس) کی تجدید ، تاکہ گھریلو اسٹیل صنعت کو درآمدات کے بارے میں باریک تفصیلات فراہم کی جا سکیں۔
- اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈرز کا تعارف اس طرح گھریلو مارکیٹ میں غیر معیاری/عیب دار اسٹیل مصنوعات کے ساتھ ساتھ درآمدات پر پابندی لگا دی جائے، تاکہ صنعت ، صارفین اور بڑے پیمانے پر عوام کو معیاری اسٹیل کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواسا ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
********
ش ح۔ اک۔ن ع
U-6240
(Release ID: 2100693)
Visitor Counter : 37