ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب جینت چودھری نے گریٹر نوئیڈا میں این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اکیڈمی کا افتتاح کیا
یہ عالمی معیار کی مہارت کی ترقی اور تربیتی پروگرام فراہم کرنے کے لیے جدید ترین سہولت ہے
نوجوانوں کو غیر ملکی زبانوں میں بااختیار بنانے اور انہیں بین الاقوامی کیریئر کے مواقع کے لیے تیار کرنے کے لیے اکیڈمی
Posted On:
06 FEB 2025 6:38PM by PIB Delhi
ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آئی/ سی) اور وزارت تعلیم کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ یہ اکیڈمی ایک جدید ترین ادارہ ہے جسے عالمی معیار کی مہارت کی نشوونما اور تربیتی پروگرام فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SOYG.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SOYG.jpg)
این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اکیڈمی ایک تاریخی اقدام ہے جسے ہندوستانی نوجوانوں اور عالمی روزگار کے مواقع کے کے مابین فرق کو ختم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ جرمنی، جاپان اور اسرائیل جیسے ممالک کی مہارت کے تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیتی پروگرام پیش کرے گا اور مہارت کے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ جناب چودھری نے 11 امیدواروں کوجھنڈی دکھا کر جرمنی روانہ کیا۔ انہوں نے این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اکیڈمی کا دورہ کیا، طلباء سے ان کے زندگی کے سفر کے بارے میں بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس مرکز میں موجود اے آئی اور وی آر سہولیات، جدید لیبز کا بھی تجربہ کیا۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J804.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J804.jpg)
اپنا خطاب پیش کرتے ہوئے، جناب جینت چودھری نے کہا، ‘‘ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ نوجوان ہندوستان رکاوٹوں کو توڑ رہا ہے، کیریئر کے روایتی راستوں سے آگے بڑھ رہا ہے اور نئے مواقع تلاش کر رہا ہے۔ اس طرح کے ادارے اس تبدیلی کا ثبوت ہیں –تاکہ ہمارے نوجوانوں کو مہارتوں، اعتماد اور عالمی تجربوں نوازا جاسکے جو انہیں کامیاب ہونے کے لیے درکار ہے۔ ایک عظیم عمارت اور بنیادی ڈھانچہ اہم ہوتا ہے، لیکن کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اس کے لوگ ہوتے ہیں — ٹرینرز، طلباء اور پروگرام جو اس کا باعث ہوتے ہیں۔ ہمارے ہنر مندی کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے،لہٰذا ہم اس اکیڈمی جیسے اقدامات کو مضبوط کر رہے ہیں،تاکہ نوجوان ہندوستانیوں کو صنعت سے متعلقہ تربیت، زبان کی مہارت اور ثقافتی تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔سال 2047 تک عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار افراد ایک وکست بھارت کی تعمیر کریں گے اور ہمارا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انہیں وہاں پہنچنے کے لیے صحیح مدد حاصل ہو’’۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YQH6.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YQH6.jpg)
انہوں نے مزید کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی ہنر مندی کے بارے میں بہت پرجوش ہیں اور ہماری وزارت جو کچھ حاصل کر رہی ہے اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اسکل انڈیا پروگرام اور آئی ٹی آئی ریجوینیشن پروگرام، جس کا بجٹ میں اعلان کیا گیا ہے، ہمارے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی ہماری صلاحیت کو بڑھانے میں بہت زیادہ اثر ڈالے گا’’۔
اس مرکز کا مقصد افراد کو آج کی مسابقتی عالمی افرادی قوت میں ترقی کرنے کے لیے درکار مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ اکیڈمی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ زبان کے سرٹیفیکیشنز میں مہارت رکھتی ہےاور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ امیدواروں کو عالمی سطح پر مقبول قابلیت حاصل ہو۔ ان میں جرمن کے لیے او ایس ڈی اورگوئٹے سرٹیفیکیشنز، جاپانیوں کے لیے جے ایل پی ٹی اور انگریزی کے لیے آئی ایس ایل ای ٹی ایس شامل ہیں، جس سے گریجویٹس عالمی مواقع کے لیے اچھی طرح سے تیار ہوتے ہیں۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، نیشن اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او جناب وید منی تیواری نے کہا، ’’ہندوستان کو عالمی ہنر مندی کا دارالحکومت بنانے کے ہمارے سفر میں، آج ایک اہم لمحہ ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارے معزز وزیر جناب جینت چودھری نے اس مرکز کا افتتاح کیا۔ عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 25 سالوں میں 100 کروڑ لوگ عالمی افرادی قوت میں شامل ہوں گے جن میں ہر تیسرا اور چوتھا شخص ہندوستانی ہوگا۔ آنے والے سال اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہندوستان عالمی معیشت میں اثردارکردار ادا کرے اور ڈالر کی معیشت میں نمایاں حصہ ڈالے۔ اس مرکز میں ہمارے اقدامات سے نوجوان عالمی معیار کی زبان کی مہارت اور جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ ہوتے ہیں، جرمنی، جاپان، اسرائیل اور برطانیہ میں کیریئر کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ دیکھ بھال جیسے شعبوں میں جدید ترین تربیت کے ساتھ اور انڈسٹری 4.0 کے تعاون سے، ہم عالمی مواقع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو تیار کر رہے ہیں۔‘‘
سالانہ 1,000 سے زیادہ امیدواروں کو تربیت دینے کے ہدف کے ساتھ، این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اکیڈمی مقامی اور بین الاقوامی ملازمت کی مارکیٹ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملازمت کو بڑھانے کے اپنے مشن کے ایک حصے کے طور پر، یہ اکیڈمی اپنے فارغ التحصیل افراد کے لیے انٹرویو کے قیمتی مواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جگہ کا تعین کرنے میں مدد فراہم کرے گی اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ شراکت داری قائم کرے گی۔
گریٹر نوئیڈا میں این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اکیڈمی، حکومت ہند کی ہنر مندی اور کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) کے تحت ہنرمندی کی ترقی کے قومی کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کا ایک اہم اقدام ہے، جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرکے ہندوستان کی افرادی قوت میں انقلاب انگیز تبدیلی لانے کے لیے وقف ہے۔ ہنرمندی کی ترقی کا یہ اعلیٰ ادارہ مختلف شعبوں میں خصوصی کورسز پیش کرتا ہے، جن میں غیر ملکی زبانیں، حفظان صحت، روزگار کی مہارت اور ہوا بازی شامل ہیں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہندوستانی نوجوان بین الاقوامی کیریئر کے مواقع کے لیے اچھی طرح سے تیارہوں۔
یہ سہولت انٹرایکٹو ٹکنالوجی سے لیس جدید کلاس رومز اور وسائل سے لیس ہےجہاں سافٹ اسکلز اور زبان سیکھنے پر توجہ مرکوزکی گئی ہےجس سےسیکھنے کی تربیت اور عملی اطلاق ممکن ہوگا۔ اکیڈمی میں پیشہ ورانہ رہنمائی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے وقف مشاورتی کمرے بھی شامل ہیں،تاکہ طلباء کی مجموعی ترقی کا فروغ ہوسکے۔ 500 امیدواروں تک رہنے والی رہائشی سہولیات کے ساتھ، این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اکیڈمی ایک عمیق تعلیمی ماحول پیش کرتی ہے جس سے تعلیمی اور ذاتی ترقی دونوں کا فروغ ہوتا ہے۔
سالانہ 1,000 سے زیادہ امیدواروں کو تربیت دینے کے ہدف کے ساتھ، این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اکیڈمی مقامی اور بین الاقوامی ملازمت کی مارکیٹ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملازمت کو بڑھانے کے اپنے مشن کے ایک حصے کے طور پر، یہ اکیڈمی اپنے فارغ التحصیل افراد کے لیے انٹرویو کے قیمتی مواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جگہ کا تعین کرنے میں مدد فراہم کرے گی اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ شراکت داری قائم کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ک ح ۔رض
U-6220
(Release ID: 2100566)
Visitor Counter : 11