الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ایم ای آئی ٹی وائی کے تحقیقی اقدامات کے تحت، سی ڈیک-نوئیڈا نے ، دیسی الیکٹرانکس کھلونا صنعت کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے لیگو گروپ کے ساتھ منظوری نامہ (ایل او آئی) پر دستخط کئے
ایم ای آئی ٹی وائی کی پہل کھلونا اختراعات میں ایس سی/ایس ٹی اور این ای آر پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئروں کو بااختیار بنانا ہے
لیگو انڈیا سی ڈیک-نوئیڈا نوجوان ہندوستانی انجینئرز کو عالمی رہنمائی فراہم کرےگا
Posted On:
06 FEB 2025 7:49PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کی ایک تحقیقی تنظیم سی ڈی اے سی-نوئیڈا نے الیکٹرانکس اور آئی ٹی پر مبنی کنٹرول اور آٹومیشن سولیوشن فار کنزیومر الیکٹرانک گڈز (کھلونا صنعت) کے پروجیکٹ کے تحت لیگو گروپ کے ایک ڈویژن کریٹیو پلے لیب کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط کئے ۔

یہ پروجیکٹ وزارت کے آر اینڈ ڈی گروپ کی طرف سے تیار کیا گیا اقدام ہے، جو ہندوستانی الیکٹرانک کھلونوں کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پروٹوٹائپس تیار کرکے اور نوجوان انجینئروں کو، بشمول کم نمائندگی والی کمیونٹیز کے، ایسے کھلونوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے۔
اس ایم ای آئی ٹی وائی پہل کے تحت، نوجوان انجینئرز کو ہندوستان بھر ایس سی/ایس ٹی اور این ای آر پس منظر سے منتخب کیا گیا اور ایک سال کے لیے آر اینڈ ڈی سرگرمیوں میں مصروف رہے، پہلے چھ ماہ تک الیکٹرانک کھلونوں کو ڈیزائن کرنے اور تیار کرنے کا تجربہ حاصل کیا اور سی-ڈیک، نوئیڈا میں کھلونوں کی لیبز میں سیکھنے کا تجربہ کیا، اس کے بعد صنعت کی ضروریات پر مبنی کھلونا پروٹو ٹائپ بنانے کے لئے صنعت میں چھ ماہ کی تربیت دی گئی۔
انٹرنز کو عالمی تجربات فراہم کرنے کے لئے، لیگو انڈی، سی ڈی اے سی نوئیڈا کے ساتھ منسلک ہو رہا ہے ، جو سی پی ایل کے تعاون سے 1 سے 2 طالب علموں کو ان کے کھلونوں کے پروٹو ٹائپس پر فی بیچ مینٹرشپ فراہم کر رہا ہے۔ ہندوستان کے طلباء کے بیچ کو بلنڈ، ڈنمارک میں لیگو گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔ سی پی ایل نوجوان انجینئرز کے تیسرے بیچ کے لیے ویبنارز کے ذریعے علم کا اشتراک کرے گا، سی پی ایل کی تجرباتی ذہنیت، کھلونوں کی نشوونما اور معیارات کے بارے میں رہنمائی، اور انجینئرنگ کے طالب علموں کے تیار کردہ کھلونوں کے پروٹو ٹائپس پر فیڈ بیک فراہم کرے گا۔
اس تقریب کا انعقاد 06 فروری 2025 کو الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت میں کیاگیا،جس میں جناب بھونیش کمار، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی، جناب ابھیشیک سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی؛ محترمہ سنیتا ورماجی سی آر اینڈ ڈی، ایم ای آئی ٹی وائی، جناب وویک کھنیجا، ای ڈی، سی ڈی اے سی- نوئیڈا، محترمہ کولیٹ برک، گلوبل چیف کمرشل آفیسر لیگو گروپ، ڈنمارک؛ جناب کلاز کرسٹینسن، سینئر نائب صدر، اےپیک مارکیٹ گروپ، سنگاپور اور وزارتوں اور صنعت کے سینئر حکام کی موجودگی میں کیاگیا۔

***
ش ح۔ ک ا۔ اش ق
(Release ID: 2100546)
Visitor Counter : 61