ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: مانسون کی پیشن گوئی

Posted On: 06 FEB 2025 5:59PM by PIB Delhi

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی بارشوں کے لئے ماہانہ اور موسمی آپریشنل پیشین گوئیاں جاری کرنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی اپنائی ہے،  جس کی بنیاد شماریاتی پیشن گوئی کے نظام اور نئے تیار کردہ ملٹی ماڈل اینسبل (ایم ایم ای) پر مبنی پیشن گوئی کے نظام دونوں کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

ایم ایم ای طریقہ ٔ کار  ،  مختلف عالمی آب و ہوا کی پیشین گوئی اور تحقیقی مراکز سے منسلک  عالمی موسمیاتی ماڈلز(سی جی سی ایم ایس) بشمول آئی ایم ڈی کے مون سون مشن کلائمیٹ فورکاسٹنگ سسٹم (ایم ایم سی ایف ایس) ماڈل کا استعمال کرتا ہے ۔ ایم ایم سی ایف ایس اور ایم ایم ای ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ سرگرمیوں کی بہتر علاقائی منصوبہ بندی کے لئے علاقائی اوسط بارش کی پیشین گوئی کے ساتھ موسمی بارش کی مقامی تقسیم کی پیش گوئی کے لیے مختلف صارفین اور حکومتی حکام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے تھا۔

2007 میں شماریاتی اینسبل فورکاسٹنگ سسٹم (ایس ای ایف ایس) متعارف کروانے اور 2021 میں موسمی پیشین گوئی کے لئے ایم ایم ای اصول  استعمال کرنے کے بعد سے، مون سون کی بارشوں کے لئے آئی ایم ڈی کی آپریشنل پیشین گوئی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مثال کے طور پر، حالیہ 18 سالوں (2024-2007) کے دوران موسمی بارشوں کی پیشن گوئی میں قطعی پیشن گوئی کی غلطی اسی سال (2006-1989) کے مقابلے میں تقریباً 21 فیصد کم ہوئی، جو پچھلے سالوں کے مقابلے حالیہ برسوں میں انتہائی کامیاب پیشین گوئی کی نشاندہی کرتی ہے۔ پچھلے 10 سالوں (2024-2015) کے دوران ہندوستانی موسم گرما میں مون سون کی بارشوں کی پیشن گوئی کی اوسط مطلق غلطی طویل مدتی اوسط (ایل پی اے)کا 5.01فیصد تھی، جب کہ 2014-2005 کے دوران 5.97فیصد تھی۔ (2024-2015) اور (2014-2005) کے لئے حقیقی اور پیشن گوئی کی بارش کے درمیان ارتباط کے بالترتیب 0.61 اور 0.37 ہیں۔ آئی ایم ڈی 2015-2014 کے دونوں  مانسون سال کی کمی کے ساتھ ساتھ 2023 میں معمول سے کم اور 2024 میں معمول سے زیادہ بارشوں کی درست پیش گوئی کرنے میں کامیاب رہا۔ اس سے پچھلے 18 سالوں کے مقابلے حالیہ 18 برسوں  میں آپریشنل پیشن گوئی کے نظام میں بہتری ہوئی ہے۔

وزارت نے مختلف اوقات میں مانسون کی بارشوں کے لیے ایک جدید ترین متحرک پیشین گوئی کا نظام تیار کرنے کے لیے قومی مانسون مشن (این ایم ایم) کا آغاز کیا ہے۔ اس نے موسمی (جون-ستمبر) اور ہندوستانی موسم گرما کی مون سون بارشوں (آئی ایس ایم آر) کی توسیعی رینج کی پیشن گوئی پر توجہ مرکوز کی ہے، جس میں  فعال/بریک اسپیل کی وضاحت، مناسب مہارت کے ساتھ ہائی ریزولوشن سمندری ماحول کے ساتھ متحرک ماڈلز کا استعمال، نیز مختصر فاصلے کی پیشین گوئیاں شامل ہیں۔ این ایم ایم کے ذریعے، مختصر سے درمیانی مدت، توسیعی رینج اور موسمی پیشین گوئیوں کے لئے دو جدید ترین متحرک پیشن گوئی کے نظام نافذ کئے گئے۔

حال ہی میں، مشن موسم ستمبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ ہندوستان کے موسم اور آب و ہوا سے متعلق سائنس، تحقیق اور خدمات کو فروغ دینے کے لئے ایک کثیر جہتی اور تبدیلی کی پہل ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ شراکت دار بشمول شہریوں اور آخری میل کے صارفین کو موسم کے شدید واقعات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بہتر طریقے سے لیس کرنے میں مدد کرے گا۔ طبیعیات پر مبنی عددی ماڈلز کے علاوہ، آئی ایم ڈی موسم اور آب و ہوا کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) ٹیکنالوجیز پر مبنی نئے طریقے تیار کر رہا ہے۔

ایک موجودہ ریسرچ ایڈوائزری کمیٹی (آر اے سی) ہے، جو ایم او ای ایس کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک آزاد جائزہ کمیٹی ہے،  جس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم) ، نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ (این سی ایم آر ڈبلیو ایف) ، اور انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز(آئی این سی او آئی ایس)  ، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او)  اور ماہرین تعلیم  شامل ہیں۔

اس کمیٹی کی رہنمائی کی بنیاد پر مانسون کی پیشین گوئی کے لئے استعمال کئے گئے ماڈلز کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے اور ان میں بہتری لائی جاتی ہے۔ یہ کمیٹی ان سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے سالانہ ایک بارمیٹنگ کرتی ہے۔ یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے فراہم کی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز اور وزیر اعظم کے دفتر، جوہری توانائی کے محکمے، محکمہ خلائی، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ اش ق


(Release ID: 2100542) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil