مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک کے پی وی ٹی جی رہائش گاہوں، دیہی، دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ٹیلی کام کنیکٹیوٹی


نشان زد 2,595  پی وی ٹی جی بستیوں  میں سے 901 بستیوں میں پہلے ہی موبائل کوریج کیا جا چکا ہے: جناب جیوترادتیہ سندھیا

جس کے لئے 1,716 موبائل ٹاورز میں سے 519 ٹاوروں کو صرف 6 ماہ کے ریکارڈ وقت میں قائم کیاگیا ہے، جو  اس منصوبے کی تکمیل کی شرح 35 فیصد ہے

مرکزی حکومت قبائلی اور بائیں بازو سے متاثرہ علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے پرعزم ہے،جس کے تحت  پردھان منتری جن من یوجنا جیسے اقدامات کو دیہی قبائلی اکثریتی علاقوں میں رابطہ کاری اور مجموعی ترقی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے: جیوترادتیہ سندھیا

Posted On: 06 FEB 2025 5:44PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کے مواصلات اور ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے ذریعہ کرائے گئے ایک سروے کے تحت ہندوستان بھر میں کل 2,595 پی وی ٹی جی گاؤوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جاسکے، ان علاقوں میں 1,716 نئے ٹاور لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد دیہی، دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں موبائل سروسز تک رسائی کو بہتر بنانا ہے، خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں (پی وی ٹی جی ایس)، قبائلی بستیوں، اور یہاں تک کہ چھوٹی بستیوں جیسے ٹولا اور مجیرا   جیسی چھوٹی بستیوں پر خاص توجہ دی جائےگ ی۔

جولائی 2024 میں قبائلی امور کی وزارت کی درخواست کے بعد کرائے گئے اس سروے میں ان دیہاتوں کی نشاندہی کی گئی جہاں موبائل ٹاور کی تنصیب کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں 15 ریاستوں کا احاطہ کیا جائے گا اور وسیع پیمانے پر کوریج کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں شامل ہوں گی۔

راجیہ سبھا میں پی وی ٹی جی بستیوں میں ٹیلی کام مواصلات کے بارے میں ایک ستارہ  دارسوال کا جوا ب دیتے ہوئے، جناب سندھیا نے اب تک کی تیز رفتار پیش رفت پر روشنی ڈالی، اور بتایا کہ 2,595 شناخت شدہ دیہی علاقوں  میں سے 901 گاؤں کو پہلے ہی موبائل  کوریج مل چکا ہے، جس کے لئے  1,716 میں سے 519 ٹاورز صرف 6 ماہ کے اندر اندر نصب  کئے گئے ہیں، جو پروجیکٹ میں 35 فیصد تکمیل کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔

مرکزی کابینہ نے نومبر 2023 میں پردھان منتری جن جاتیہ  آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جے اے این ایم اے این) کوپی وی ٹی جی کنبوں اور رہائش گاہوں کو بنیادی سہولیات جیسے محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور سڑکوں سے منسلک رہنے کے قابل رسائی مواقع، صحت اور ٹیلی ویژن کی سہولت کے لیے 24,104 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ پی ایم جن من کے تحت، ڈی بی این فنڈڈ اسکیموں کے ذریعے ڈی او ٹی کے ذریعے پی وی ٹی جی دیہاتوں/ بستیوں کو موبائل کوریج کی فراہمی کو شامل کیا گیا ہے۔ قبائلی امور کی وزارت نے موبائل خدمات سے محروم دیہاتوں/ بستیوں کی فہرست محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔

جھارکھنڈ میں پی وی ٹی جی بستیوں اور دیہی علاقوں میں موبائل کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے خصوصی پروجیکٹوں کی وضاحت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ 2471 بستیوں کے لیے کل 1,987 ٹاوروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے قبائلی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پردھان منتری جن من یوجنا جیسی پہل ، گرامین جن  جاتیہ اکثریتی علاقوں میں کنیکٹیوٹی اور ہمہ گیر ترقی میں  بہتر ی کیلئے  تیار  کیا گیا ہے۔

جناب سندھیا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، حکومت قبائلی اور دور دراز علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، جس میں ٹیلی کمیونیکیشن کا بنیادی ڈھانچہ اس وسیع تر ترقیاتی وژن کا کلیدی حصہ ہے۔

اس کے علاوہ، مرکزی وزیر نے ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) فنڈز سے متعلق ایک تحریری جواب بھی پیش کیا۔ مندرجہ ذیل مخصوص اسکیمیں ملک کے دیہی، دور دراز، پہاڑی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ علاقوں کے بے کوور نہ کئے گئے گاؤوں  کو موبائل کنیکٹیویٹی فراہم کرتی ہیں۔

 

 

نمبر شمار

مخصوص اسکیم

1

4جی سیچوریشن اسکیم

2

خواہش مند اضلاع کے 7287 کور نہیں کئے گئے گاؤں

3

بائیں بازو کی انتہا پسندی مرحلہ-2

4

بائیں بازو کی انتہا پسندی مرحلہ-1 اپگریڈیشن

5

اروناچل پردیش اور آسام کے 2 اضلاع کےکور نہیں کئے گئے گاؤں

6

میگھالیہ کے کور نہیں کئے گئے گاؤں اورقومی شاہراہ (این ایچ)

7

خواہش مند اضلاع کے 502 کور نہیں کئے گئے گاؤں

8

354 کورر نہیں کئے گئے گاؤں اسکیم

9

لکشدیپ جزائر

10

انڈمان نکوبار جزائر کے کور نہیں کئے گئے گاؤں اور قومی شاہراہ (این ایچ)

 
 

 

پردھان منتری جن جاتیہ آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم جن من) کے تحت ڈی بی این کی مالی اعانت سے چلنے والے 4 جی موبائل پروجیکٹوں کے تحت پی وی ٹی جی بستیوں کو موبائل خدمات فراہم کرنے کے لیے قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) سے موصول ہونے والی فہرست کے مطابق، 31 دسمبر 2024 تک تفصیلات ضمیمہ کے مطابق ہیں۔

ضمیمہ

(ضمیمہ  میں راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ستارہ والے سوال کےچند  اقتباسات کا ذکر ہے کہ آیا حکومت ملک کے دیہی، دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے موبائل ٹاورز کی تنصیب کے لیے کوئی خاص اسکیم چلا رہی ہے، بشمول خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) کی بستیوں؛ اور کیا پی وی ٹی جی  ریاستوں اور پی وی ٹی جی کے دیگر علاقوں میں موبائل کنیکٹیوٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کسی خاص پروجیکٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

نمبر شمار

ریاست

منصوبہ بند ٹاورز

کوریج کے لیے منصوبہ بند بستیاں

نصب کئے گئے ٹاورز

کور کی گئیں بستیاں

1

آندھرا پردیش

742

1300

341

620

2

چھتیس گڑھ

103

150

19

28

3

گجرات

26

41

11

18

4

جھارکھنڈ

8

12

0

0

5

کرناٹک

17

18

5

6

6

کیرالہ

27

41

10

19

7

مدھیہ پردیش

138

158

16

20

8

مہاراشٹر

213

271

67

100

9

اڈیشہ

331

426

31

61

10

راجستھان

3

3

2

2

11

تمل ناڈو

28

53

3

4

12

تلنگانہ

64

77

11

12

13

تریپورہ

12

39

3

11

14

اتر پردیش

2

3

0

0

15

مغربی بنگال

2

3

0

0

کل

1,716

2,595

519

901

**********

 

ش ح۔ ک ا۔ اش ق

UR-6225


(Release ID: 2100511) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi