مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری غربت کا خاتمہ  

Posted On: 06 FEB 2025 5:16PM by PIB Delhi

شہری غربت کے خاتمے کے مجوزہ نئے مشن کا پائلٹ پروجیکٹ، 25 شہروں میں ایک ماہ کی تیاری کی مدت کے ساتھ 180 کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ 1 اکتوبر 2024 سے شروع کیا گیا تھا۔ مجوزہ مشن 5 اجزاء پر مشتمل ہے، یعنی (i) کمیونٹی کی زیر قیادت ادارہ جاتی ترقی، (ii) مالیاتی شمولیت اور انٹرپرائزترقی، (iii) سماجی بنیادی ڈھانچہ، (iv)ہم آہنگی، اور (v) اختراعی اور خصوصی پروجیکٹس، جن کا مقصد شہری غربت کے شکار گھروں کی غربت میں کمی کے لیے مخصوص طریقوں کے ساتھ چھ کمزور گروہوں جیسے کہ تعمیراتی مزدور، ٹرانسپورٹ کے مزدور، گیگ مزدور، نگہداشت کے مزدور، کچرے کے مزدور، اور گھریلو مزدوروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کو حل کرنا ہے ۔ شہروں کی فہرست درج ذیل ہے:

نمبر شمار

ریاست

شہر

1

آسام

گوہاٹی

2

آندھراپردیش

وجے واڑہ

3

ویزاگ

4

اڈیشہ

بھونیشور

5

پوری

6

راورکیلا

7

گجرات

سورت

8

احمد آباد

9

داہود

10

اترپردیش

لکھنؤ

11

آگرہ

12

وارانسی

13

کیرالہ

ترواننت پورم

14

کوچی

15

مدھیہ پردیش

بھوپال

16

اجین

17

اندور

18

تمل ناڈو

چنئی

19

تروپور

20

تری پورہ

اگرتلہ

21

مغربی بنگال

کولکتہ

22

درگاپور

23

ہماچل پردیش

چمبہ

24

میزورم

ایزول

25

بہار

پٹنہ

 

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے عاملہ گروپوں کی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کے ممبران سول سوسائٹی، ریاستی/مقامی اداروں، تحقیقی تنظیموں، مرکزی حکومت وغیرہ سے تھے تاکہ کمزور گروہوں کی نشاندہی کی جاسکے جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے۔

اہم سفارشات کا مرکز کمزور پیشہ ورانہ گروہوں کے لیے مخصوص مداخلتیں تھیں، جن میں ان کے اداروں کی تشکیل اور مضبوطی، مالی شمولیت کو ممکن بنانے کے لیے سماجی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی، اور سماجی تحفظ کے فوائد تک رسائی کے لیے مختلف وزارتوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون شامل ہے۔

شہری غریبوں کی شناخت کے لیے پائلٹ، غذا کی فرامی کے قومی ایکٹ، 2013 (این ایف ایس اے) کے بنیادی ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے، اس کے علاوہ ریاستوں، شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) اور مربوط محکموں جیسے شہری سپلائی محکمے، محنت و مزدوری محکمے وغیرہ کے ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے۔

پائلٹ پروجیکٹ کی ترغیب دین دیال انتیودیا یوجنا- نیشنل اربن لائیولی ہڈس مشن (ڈی اے وائی- این یو ایل ایم) سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شہری غریبوں کی روزی روٹی کے مواقع کو بڑھا رہی ہے۔ ڈی اے وائی- این یو ایل ایم کے تحت ایک کروڑ شہری غریب گھرانوں کو ادارہ جاتی متحرک کرنے کے ذریعے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کے فریم میں لایا گیا جس میں 90فیصد خواتین ممبر ہیں۔ مزید برآں، اس مشن نے مالی شمولیت اور مہارت کی تربیت کے ذریعے 39.2 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

Top of Form

Bottom of Form

 یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب   ٹوکھن ساہو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U :6196     )


(Release ID: 2100471) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Tamil