وزارت دفاع
وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے نئے امریکی وزیر دفاع جناب پیٹ ہیگستھ کے ساتھ ٹیلی فون پربات کی
Posted On:
06 FEB 2025 7:42PM by PIB Delhi
وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 06 فروری 2025 کو جناب پیٹ ہیگستھ کے امریکی وزیر دفاعبنائےجانے کی تصدیق کے بعدان سے پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں مبارکباد دی۔ دونوں وزراء نے زمینی، فضائی، سمندری اور خلا میں متعدد شعبوؓ پر محیط وسیع بھارت۔امریکہ دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کی جاری اور قابل ذکر توسیع کو سراہا، اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خاص طور پر، دونوں وزراء نے ٹیکنالوجی کے تعاون، دفاعی صنعتی سپلائی چین کے انضمام، بہتر انٹرآپریبلٹی، لاجسٹکس اور معلومات کے تبادلے اور مشترکہ فوجی مشقوں پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے حکومتوں، اسٹارٹ اپس، کاروباری اداروں اور تعلیمی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی جدت طرازی کے تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔بھارت اور امریکہ نے دفاعی تعاون پر ایک جامع فریم ورک کا مسودہ تیار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، جس کا مقصد 2025سے2035 کی مدت کے لیے دو طرفہ تعاون کی تشکیل کرنا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 6212
(Release ID: 2100455)
Visitor Counter : 26