سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
پی ایم - گتی شکتی قومی ماسٹر پلان
Posted On:
06 FEB 2025 6:23PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت(ایم او آر ٹی ایچ) میں حکومت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچ) بشمول قومی ایکسپریس وے کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ تمام این ایچ ترقیاتی پروجیکٹوں بشمول ایکسیس کنٹرولڈ ہائی اسپیڈ کوریڈور (ایچ ایس سی) / ایکسپریس وے کی منصوبہ بندی (این ایم پی) پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (این ایم پی) کے اصولوں کے مطابق کی گئی ہے۔
تقریباً 2,474 کلومیٹر کی لمبائی میں قومی ایچ ایس سی/ ایکسپریس وے کو فعال کیا گیا ہے، ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یو ٹی) کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
ریاست
|
آپریشنل لمبائی
|
1
|
دہلی
|
9
|
2
|
گجرات
|
310
|
3
|
ہریانہ
|
583
|
4
|
کرناٹک
|
151
|
5
|
مدھیہ پردیش
|
244
|
6
|
راجستھان
|
887
|
7
|
تلنگانہ
|
59
|
8
|
اترپردیش
|
231
|
ریاست آندھرا پردیش میں تقریباً 662 کلومیٹر کی لمبائی میں پانچ قومی ایچ ایس سی/ایکسپریس وے(بنگلور - چنئی ایکسپریس وے، بنگلورو - کڑپپا - وجئے واڑہ، چتور - تھاچور، حیدرآباد - وشاکھاپٹنم اور رائے پور - وشاکھاپٹنم کوریڈور) زیر تعمیر ہیں، جن میں سے 287 کلومیٹر لمبائی کی تعمیر کی گئی ہے۔
حکومت نے ریاست آندھرا پردیش سمیت ملک میں پروجیکٹوں کی تکمیل کو تیز کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ان میں حسب ذیل شامل ہیں:
ا ۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) پورٹل پر لازمی ڈی پی آر کی تیاری سمیت پروجیکٹ کی منصوبہ بندی
ب۔ زمین کے حصول ( ایل اے) اور قبل از تعمیراتی سرگرمیوں کے لحاظ سے مناسب تیاری کے بعد پروجیکٹوں کو منظوری دینا
ج۔ ایل اے کے عمل اور ماحولیاتی منظوریوں کو ہموار کرنا
د۔ ریلوے کی طرف سے جی اے ڈی (جنرل ارینجمنٹ ڈرائنگ) کی منظوری کے لیے آسان طریقہ کار
ھ۔ منصوبوں اور معاہدے کی دستاویزات کو معقول بنا کر ٹھیکیدار کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا
و۔ تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو بہتر بنانا
ز۔ فنڈ کی لیکویڈیٹی کو بہتر بنانے کے لیے "خود انحصار بھارت" کے تحت معاہدے کی دفعات میں نرمی
ح۔ مختلف سطحوں پر منصوبوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کے جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
6205
(Release ID: 2100428)
Visitor Counter : 41