ارضیاتی سائنس کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ "ایس اے آر اے ٹی (سرچ اینڈ ریسکیو ایڈ ٹول) ورژن 2 ہندوستانی تلاش اور بچاؤ ایجنسیوں کی تلاش اور بچاؤ کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے "
Posted On:
06 FEB 2025 5:19PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،وزیرِاعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلاء، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو ایڈ ٹول (سرت) کا تازہ ترین ورژن 2 ہندوستانی تلاش اور بچاؤ ایجنسیوں کو بہتر کارکردگی، وقت پر تیزی سے کام کرنے، اور تلاش اور بچاؤ کارروائیوں میں اعلیٰ کامیابی کی شرح پیش کرتا ہے۔ راجیہ سبھا میں سوالوں کے جوابات میں انہوں نے یہ بات بتائی۔
تحریری جواب کے مطابق، سرچ اینڈ ریسکیو ایڈ ٹول (ایس اے آر اے ٹی) کے تازہ ترین ورژن 2 میں کئی اہم اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔ اہم اصلاحات یہ ہیں:
- زیادہ درست تلاش کے علاقے: اب ممکنہ تلاش کے علاقے کا حساب آخری معلوم مقام (ایل کے پی) کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جبکہ پچھلے ورژن میں سب سے کم طول بلد والے نقطے کو بنیاد بنایا جاتا تھا۔ اس بہتری سے تلاش کے علاقے کی شروعاتی نقطہ زیادہ درست اور بہتر ہو گیا ہے۔
- تلاش کے اعدادو شمار کو حاصل کرنے کے قابل بنانا اور بہتر تصور: یہ ٹول اب سرچ ایریاز کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں فراہم کرتا ہے، جس سے ریسکیو پلاننگ کے نقشوں کے ساتھ ہموار انضمام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، ایس اے آر اے ٹی ورژن 2 میں انفرادی اور اوسط ذرات کی رفتار کا تصور، باریک اور الگ رنگ کوڈڈ تلاش کے علاقے، اور ایل کے پی کی شناخت کرنے والا مارکر، یہ سب بصری نتائج اور ان کی تشریح کی وضاحت کو بہتر بناتا ہے۔
ان اضافہ کے ساتھ، یہ ٹول اب ہندوستانی تلاش اور بچاؤ ایجنسیوں کو بہتر کارکردگی، تیز تر رسپانس وقت، اور بحر ہند کے علاقے میں تلاش اور بچاؤ کارروائیوں میں اعلیٰ کامیابی کی شرح پیش کرتا ہے۔
جدید ایس اے آر اے ٹی ٹول کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے،سمندری اطلاعا تی خدمات کیلئے بھارتی قومی مرکز (آئی این سی او آئی ایس)نے ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور دیگر تلاش و بچاؤ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیت اور صلاحیت بڑھانے کی مہم شروع کی ہے۔ آئی این سی او آئی ایس نے ایک آن لائن قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں آئی سی جی اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے افسران کو جدید ایس اے آر اے ٹی ٹول کے نظریاتی تصورات اور عملی اطلاق پر تربیت دی گئی۔ اس ورکشاپ میں 60 سے زائد افسران کو تربیت فراہم کی گئی، تاکہ وہ تلاش و بچاؤ آپریشنز میں اس ٹول کو مؤثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔
اس کے علاوہ، آئی این سی او آئی ایس کے سائنس دان آئی سی جی اور اے اے آئی کے زیر اہتمام ایس اے آر ورکشاپس میں باقاعدگی سے لیکچرز اور عملی مظاہرے دیتے ہیں، جہاں وہ ایس اے آر اے ٹی ٹول کے استعمال اور عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ یہ سیشنز اسٹیک ہولڈرز سے قیمتی رائے حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں، تاکہ اس ٹول کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ان کوششوں کے ذریعے، آئی این سی او آئی ایس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تلاش و بچاؤ ایجنسیاں ایس اے آر اے ٹی کے مکمل فوائد حاصل کر سکیں، جس سے بحر ہند کے علاقے میں تلاش و بچاؤ کے نتائج میں مزید بہتری آئے۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I9GR.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I9GR.jpg)
وزیر برائے ارضیاتی علوم، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وزارت اس آلے کی درستگی کو بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس کے لیے سطحی بحری دھاروں اور ہوا کی پیش گوئی کی درستگی میں بہتری لائی جائے گی ۔ مزید یہ کہ، پیش گوئی کی درستگی میں اضافہ سمندری مشاہدات کے وسیع حجم کو سمندر کی گردش کے ماڈلز میں وسیع تر مقامی اعدادو شمار کے ساتھ ملا کر حاصل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے، آئی این سی او آئی ایس فعال طور پر سمندری ماڈلنگ اور اعدادو شمار کو اکٹھا کرنے کی تکنیکوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔
مزید برآں، ہندوستانی ساحلی پٹی پر خاص توجہ کے ساتھ، وزارت ساحلی سطح کے دھاروں کی ہائی فریکوئنسی (ایچ ایف) ریڈار پیمائش کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ وہ خلا میں کافی حد تک متصل اور وقت کے ساتھ مسلسل ہوتی ہیں۔ یہ پیمائشیں ماڈل کی پیشن گوئی شدہ دھاروں میں غلطیوں کو کم کرنے کے لیے شماریاتی تصحیح کے طریقوں کے اطلاق کو قابل بنائے گی۔ ریڈار ڈیٹا کا یہ انضمام ایس اے آر اے ٹی آؤٹ پٹس کو مزید بہتر کرے گا، ممکنہ تلاش کے علاقوں کی وضاحت میں زیادہ درستگی کو یقینی بنائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ایس اے آر اے ٹی ٹول میں بہتری ایک جاری عمل ہے اور یہ مسلسل کوششیں ایس اے آر کے زیادہ موثر سرگرمیوں اور بحر ہند کے خطے میں سمندری تحفظ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6193 )
(Release ID: 2100418)
Visitor Counter : 15