قانون اور انصاف کی وزارت
عدالتی کارروائیوں میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) کا استعمال
Posted On:
06 FEB 2025 5:03PM by PIB Delhi
سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور وزارت کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق، ای-کورٹس پروجیکٹ فیز III کے تحت، جدید ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ صارف کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے اور ایک‘‘اسمارٹ’’ سسٹم بنایا جا سکے جس میں رجسٹریوں میں ڈیٹا کی انٹری اور فائلوں کی جانچ پڑتال کو کم سے کم کیا جائے۔ اسمارٹ سسٹم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور اس کی ذیلی ٹیکنالوجیز جیسے مشین لرننگ (ایم ایل)، آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن(اوسی آر)، نیچرل لینگویج پروسیسنگ (این ایل پی) وغیرہ کو ای-کورٹس سافٹ ویئر ایپلیکیشنز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔اے آئی کو ذہانت کی شیڈولنگ، پیش گوئی اور پیشین گوئی، انتظامی کارکردگی میں بہتری، نیچرل لینگویج پروسیسنگ (این ایل پی) ، خودکار فائلنگ، مقدمے کی معلومات کے نظام کو بڑھانے، مقدمات کے فریقین سے چیٹ بوٹس اور ترجمے کے ذریعے بات چیت جیسےشعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایک ذیلی کمیٹی جس میں مختلف ہائی کورٹس کے چھ ججز شامل ہیں، اور اس کی معاونت کرنے والے تکنیکی ورکنگ گروپ کے ارکان جن میں شعبے کے ماہرین شامل ہیں، کو ای-کمیٹی کے چیئرپرسن، سپریم کورٹ آف انڈیا کی طرف سے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ ڈیٹا کی حفاظت کے لیے محفوظ کنیکٹیویٹی اور تصدیق کے طریقہ کار تجویز/سفارش کیے جا سکیں،اور پرائیویسی کے حق کی حفاظت کی جا سکے۔ ذیلی کمیٹی کو ای-کورٹس پروجیکٹ کے تحت تیار کی جانے والی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، نیٹ ورک اور خدمات کی فراہمی کے حلوں کا تنقیدی جائزہ لینے اور ان کے ذریعے ڈیٹا سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور شہریوں کی پرائیویسی کی حفاظت کے لیے حل فراہم کرنے کولازمی کیا گیا ہے۔ حکومت نے ای-کورٹس فیز III کے نفاذ کے لیے 7210 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جس میں 24 پروجیکٹ اجزاء شامل ہیں۔ ان 24 اجزاء میں سے ایک جز مستقبل کی ٹیکنالوجی کی ترقی (اے آئی، بلاک چین وغیرہ) ہے۔ ای-کورٹس فیز III کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ(ڈی پی آر) کے مطابق، اس جز کے لیے پورے ہندوستان کے ہائی کورٹس کے لیے 53.57 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو 2027 تک ہوں گے۔
یہ جانکاری قانون و انصاف کےوزیر مملکت اور پارلیمانی امورکے مرکزی وزیرجناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
****
ش ح۔ع ح ۔ف ر
Urdu No. 6182
(Release ID: 2100405)
Visitor Counter : 33