وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت: وزارت دفاع نے ہندوستانی فوج کی فائر پاور کو بڑھانے کے لیے پیناکا ملٹی پَل لانچ راکٹ سسٹم کے راکٹوں کے لیے ای ای ایل ، ایم آئی ایل اور بی ای ایل کے ساتھ مجموعی طور پر 10,147 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے
Posted On:
06 FEB 2025 5:12PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے 10147 کروڑ روپے کی کل لاگت سے پیناکا ملٹی پَل لانچ راکٹ سسٹم (ایم ایل آر ایس) کے لیے بالترتیب ایریا ڈینیئل میونشن(اے ڈی ایم) ٹائپ-1 (ڈی پی آئی سی ایم) اور ہائی ایکسپلوسیو پری فریگمنٹڈ(ایچ ای پی ایف)ایم کے-1(بہتر) راکٹوں کی خریداری کے لیے اکنامک ایکسپلوسیو لمیٹڈ(ای ای ایل) اور میونشنز انڈیا لمیٹڈ (ایم آئی ایل) کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ شکتی سافٹ ویئر میں اَپ گریڈ کے لیے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کے ساتھ معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ 06 فروری 2025 کو نئی دہلی میں سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
پیناکا ایم ایل آر ایس کے اے ڈی ایم ٹائپ-1 کے پاس ایک خاص وار ہیڈ ہے، جو میکانائزڈ فورسز، گاڑیوں اور اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے علاقے میں ذیلی گولہ بارود کی مقدار فراہم کرتا ہے، اس طرح دشمن کو مخصوص علاقوں میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔ ایچ ای پی ایف ایم کے-1(ای) راکٹ سروس ایچ ای پی ایف راکٹوں کا ایڈوانس ورژن ہے، جس میں دشمن کے علاقے میں گہرائی سے درست اور مہلک حملہ کرنے کی رینج بڑھا دی گئی ہے۔
اے ڈی ایم ٹائپ-1 (ڈی پی آئی سی ایم) اور ایچ ای پی ایف ایم کے-1 (ای) راکٹوں کی خریداری آرٹلری راکٹ رجمنٹ کی جدید کاری میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ یہ ایڈوانسڈ اے ڈی ایم (ڈی پی آئی سی ایم) اور ایچ ای پی ایف گولہ بارود درست اور طویل فاصلے تک حملے کرکے ہندوستانی فوج کی آتشیں طاقت (فائر پاور)کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
قومی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے علاوہ، ان پروجیکٹوں میں پرزوں کی مینوفیکچرنگ کے ذریعے ہندوستانی ایم ایس ایم ای شعبے کی حوصلہ افزائی کرکے براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ یہ خریداری ہندوستان کے دفاعی بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور مقامی صنعتوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ، جو حکومت کے ‘آتم نربھر بھارت’ وژن کا ایک قابل فخر پرچم بردار ہوگا ۔
********
ش ح۔م م۔ن ع
U-6185
(Release ID: 2100387)
Visitor Counter : 23