امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے داخلی امور و امداد باہمی جناب امت شاہ نے بجٹ 2025 میں گجرات میں ریلوے کے لیے 17,155 کروڑ روپے کا  التزام کرنے کے لیے وزیر اعظم  جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔


مودی حکومت میں گجرات میں ریلوے کے بجٹ میں 29 گنا اضافہ ہوا۔

گجرات میں ریلوے کا بجٹ سال26-2025 میں بڑھ کر17,155 کروڑ روپےہو گیا، جبکہ سال14-2009 میں 589 کروڑ  روپےتھا۔

گزشتہ دہائی میں گجرات میں ریلوے ٹریکس کی برقی کاری میں بھی 22 گنا اضافہ ہوا ہے اور 97 فیصد ریلوے ٹریکس کو  بجلی سے لیس کر دیا گیا ہے۔

گاندھی نگر کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر مجھے خوشی ہے کہ اس علاقے میں 799 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹیشن کی تعمیر نو کا کام کیا جا رہا ہے۔

اس سے گجرات میں تجارت، صنعت، ٹرانسپورٹ اور روزگار کو مزید فروغ ملے گا۔

Posted On: 05 FEB 2025 9:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیربرائے داخلی امور و امداد باہمی جناب امت شاہ نے بجٹ 2025 میں گجرات میں ریلوے کے لیے 17,155 کروڑ روپے کا التزام کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک کے ساتھ ساتھ گجرات کا ریلوے نیٹ ورک بھی ترقی اور توسیع کے سنہری دور کا مشاہدہ کر رہا ہے اور اور مرکزی بجٹ26-2025 ترقی کے اس سفر کو مزید تیز کرے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ سال 14-2009کے دوران گجرات میں ریلوے کے لیے صرف 589 کروڑ روپے دیئے گئے تھے، جب کہ مودی حکومت نے اسے 29 گنا بڑھا کر26-2025 میں 17,155 کروڑ روپے کرنے کا تاریخی اعلان کیا ہے۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ گجرات میں ریلوے پٹریوں کی بجلی کاری میں بھی پچھلی دہائی میں 22 گنا اضافہ ہوا ہے اور اب گجرات میں 97 فیصد ریلوے پٹریوں کو بجلی سے لیس کر دیا گیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں گجرات کے 87 اسٹیشنوں کو 6,303 کروڑ روپے کی لاگت سے امرت اسٹیشن کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ ان میں سے بڑے احمد آباد، آنند، انکلیشور، جام نگر، جوناگڑھ جنکشن، مہیسانہ جنکشن، نوساری، پوربندر، راجکوٹ جنکشن، وڈودرا اور واپی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ 5,572 کروڑ روپے کی لاگت سے 7 بڑے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام بھی جاری ہے جس میں گاندھی نگر راجدھانی، سابرمتی، سومناتھ، ادھنا، سورت، نیوبجھ اور احمد آباد شامل ہیں۔

گاندھی نگر سے ممبر پارلیمنٹ ہونے کے ناطے انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گاندھی نگر کی تعمیر نو کے لیے 799 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ریلوے نیٹ ورک کی اس تبدیلی سے گجرات میں تجارت، صنعت، نقل و حمل اور روزگار کو مزید فروغ ملے گا۔

**********

ش ح۔ م ع ن-ج ا

Urdu No. 6141


(Release ID: 2100177) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Gujarati