کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ پالیسی، 2012 ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک مرتب کرتی ہے
سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ ریگولیٹری تعاون کے معاہدوں یا مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں
Posted On:
04 FEB 2025 5:50PM by PIB Delhi
کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ پالیسی، 2012 (این پی پی پی، 2012) ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک مرتب کرتی ہے۔ مذکورہ پالیسی میں قیمتوں کے ریگولیشن کے کلیدی اصول یہ ہیں (i) ادویات کی ضرورت کی بنیاد پر ریگولیشن، (ii) صرف فارمولیشنز کی قیمتوں کا ریگولیشن، یعنی صارفین کے ذریعے استعمال ہونے والی دوائیں نہ کہ بلک ڈرگز یا انٹرمیڈیٹس جیسی اپ اسٹریم پروڈکٹس اور (iii) مارکیٹ پر مبنی قیمتوں کے ذریعے ریگولیشن جیسا کہ قیمتوں کے تعین سے متعلق (پرائس کنٹرول) حکم نامہ 1995 میں درج ہے۔ پالیسی کی تفصیلات محکمہ فارماسیوٹیکل کے گزٹ نوٹیفکیشن مورخہ 7 دسمبر 2012 میں دستیاب ہیں۔
[https://egazette.gov.in/(S(cjt0i1uouyc1bl3ozo3jx3qk))/ViewPDF.aspx].
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ ریگولیٹری تعاون سے متعلق معاہدوں یا مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں ، جن میں افغانستان ، ارجنٹائن ، برازیل ، ڈنمارک ، ڈومینک جمہوریہ ، ایکواڈور ، جرمنی ، جاپان ، نیدرلینڈ ، روس ،سورینام ، سوئیڈن ، یوکرین، برطانیہ، امریکہ اور برکس کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی۔
*****
ش ح۔ ع و ۔ع د
U-No. 6144)
(Release ID: 2100175)
Visitor Counter : 22