اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل کی کارکردگی

Posted On: 04 FEB 2025 5:49PM by PIB Delhi

25-2024 (اپریل-دسمبر 2024) کے دوران، راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) نے 2.68ایم ٹی گرم دھات اور 2.37ایم ٹی قابل فروخت اسٹیل تیار کیا ہے۔ اپریل تا دسمبر 2024 کے دوران آر آئی این ایل کی کل آمدنی 12,615.03 کروڑ روپے تھی۔ اس مدت کے دوران، آر آئی این ایل کو3943.43(-) کروڑروپے (ٹیکس سے پہلے منافع) کا نقصان ہوا۔ 31.12.2024 تک آر آئی این ایل کے کل واجبات تقریباً 38,965.00 کروڑ ہیں۔

حکومتِ ہند نے آر آئی این ایل میں ایکویٹی کیپیٹل کے طور پر 10,300.00 کروڑ روپے (بشمول ستمبر 2024 میں ہنگامی فنڈز کے طور پر فراہم کردہ 500.00 کروڑ روپے) اور 1140.00 کروڑ روپے کاروباری قرض کو 7فیصد غیر مجموعی ترجیحی شیئر کیپٹل کے طور پر تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جسے آر آئی این ایل دس سال کے بعد آر آئی این ایل کو ریڈیم کیا جاسکتا ہے۔

اس انفیوژن کا مقصد آر آئی این ایل کو موجودہ مالیاتی بحران پر قابو پانے میں مدد کرنا ہے اور اپنے کام کو جاری رکھنے کے لیے کاروبار کرنے کے لیے سرمائے کی شرائط سے استفادہ کرنا ہے۔

آر آئی این ایل کو شدید مالی مشکلات در پیش ہیں۔ اس نے ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 کے مہینوں کے لیے اپنے ملازمین کو جزوی تنخواہیں جاری کر دی ہیں۔ آر آئی این ایل کی ایکویٹی انفیوژن حکومت ہند کی طرف سے اسے جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح ۔ ک ح۔ رض

U-6127


(Release ID: 2100087) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi