اسٹیل کی وزارت
اسٹیل ہب
Posted On:
04 FEB 2025 5:47PM by PIB Delhi
منڈی گوبند گڑھ میں انڈکشن فرنیس (آئی ایف) اور الیکٹرک آرک فرنیس (ای اے ایف) میں اسٹیل کے کئی یونٹ ہیں جہاں اسٹیل بنانے کے لیے خام مال میں سے ایک کے طور پر اسکریپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب میں اسٹیل کے 247 یونٹ ہیں جن میں سے 74 آئی ایف اور 2 ای اے ایف یونٹ ہیں۔ خام اسٹیل کی پیداوار میں 22-2021میں 1.91 ملین ٹن (ایم ٹی) سے 24-2023 میں 2.55 ایم ٹی تک مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیل سیکٹر ایک غیر منضبط شعبہ ہے اور حکومت ایسے سہولت کار کا کردار ادا کرتی ہے جو پالیسی کے رہنما خطوط مرتب کرتا ہے اور اسٹیل سیکٹر کی موثریت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار/ ڈھانچہ قائم کرتا ہے۔ اس کردار کے تحت، حکومت نے نیشنل اسٹیل پالیسی 2017 جاری کی ہے، جس نے31-2030 تک، طلب اور رسد دونوں پہلوؤں پر، ہندوستانی اسٹیل صنعت کے لیے طویل مدتی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے وسیع لائحۂ عمل ترتیب دیا تھا۔ حکومت نے سرکاری خریداری میں مقامی طور پر تیار کردہ لوہے اور اسٹیل مصنوعات کو ترجیح دینے کے لیے ایک پالیسی کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک کی تعمیر اور گھریلو مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے مقصد کے تحت وزیر اعظم کے 'میک ان انڈیا' وژن کو پورا کرنا ہے اور یہ پالیسی تمام سرکاری ٹینڈرز پر لاگو ہوتی ہے۔ حکومت نے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کی بھی منظوری دی ہے۔
یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتیراجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح ۔ ک ح۔ رض
U-6126
(Release ID: 2100049)
Visitor Counter : 26