وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

چمن اروڑا کو ان کی کتاب "اک ہور اشوتھاما" کے لیے ڈوگری کے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

Posted On: 04 FEB 2025 6:35PM by PIB Delhi

ساہتیہ اکادمی کے صدر سری مادھو کوشک نے آنجہانی چمن اروڑہ کی ایک ہور اشوتھاما (مختصر کہانیاں) کے لیے ڈوگری کے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2024 کو منظوری دے دی ہے۔ کتاب کا انتخاب اس مقصد کے لیے وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق تین اراکین پر مشتمل جیوری کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ کتاب کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا۔ جیوری ممبران، جن کی سفارش پر ڈوگری کے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2024 کا اعلان کیا گیا ہے، ان کے نام ذیل میں دیے گیے ہیں:

 

زبان

جیوری ممبران

 

ڈوگری

1. ڈاکٹر سشما رانی

2. ڈاکٹر وینا گپتا

3. ڈاکٹر جتیندر اودھم پوری

 

یہ ایوارڈ ایک بکس کی شکل میں ہے جس میں ایک کندہ تانبے کی تختی ہے اور 1,00,000   روپئے کی رقم شامل ہے، یہ ایوارڈ دینے کیلئے 8 مارچ 2025 کو نئی دلی  میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس تقریب میں ایوارڈ یافتہ کے خاندان کے ممبر/نامزد شخص کو یہ ایوارڈ عطا کیا جائیگا۔ 

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U : 6096   )


(Release ID: 2099868) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil