بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے پوسکو انڈیا پروسیسنگ سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ پوسکو – انڈیا پونے پروسیسنگ سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ میں مخصوص حصص کی مجوزہ حصولیابی کو منظوری دی
Posted On:
04 FEB 2025 7:48PM by PIB Delhi
بھارت کی مسابقتی کمیشن نے پوسکو انڈیا پروسیسنگ سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ پوسکو – انڈیا پونے پروسیسنگ سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ میں مخصوص حصص کی مجوزہ حصولیابی کو منظوری دے دی ہے۔
پوسکو انڈیا پروسیسنگ سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (حاصل کرنے والا ادارہ)، جو کہ پوسکو ہولڈنگس کا ایک ماتحت ادارہ ہے، فولاد کی پروسیسنگ اور تقسیم کے وسیع تر کاروبار میں شامل ہے، ساتھ ہی یہ خصوصی طور مختلف قدر و قیمت کے حامل کمائے ہوئے فولاد کی مصنوعات جیسے (1) ہاٹ رولڈ کوئلس، چادروں اور پلیٹوں؛ (2) کولڈ رولڈ کوئلس، چادروں اور پلیٹوں؛ (3) جستی فولادی مصنوعات، (4) اسپیشلٹی اور دیگر فولاد کی مصنوعات (الیکٹریکل اسٹیل اور اسٹیل وائر روڈس، اسکریپ، کوئل، وغیرہ جیسی اسٹیل کی دیگر مصنوعات) کی پروسیسنگ اور /یا تقسیم کے لیے منڈی میں مصروف عمل ہے۔
پوسکو – انڈیا پونے پروسیسنگ سینٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف)، اپنے ملحقہ اور ماتحت اداروں کے توسط سے فولاد کی پروسیسنگ کے وسیع تر کاروبار میں شامل ہے، ساتھ ہی یہ خصوصی طور مختلف قدر و قیمت کے حامل کمائے ہوئے فولاد کی مصنوعات جیسے (1) ہاٹ رولڈ کوئلس، چادروں اور پلیٹوں؛ (2) کولڈ رولڈ کوئلس، چادروں اور پلیٹوں؛ (3) جستی فولادی مصنوعات، (4) اسپیشلٹی اور دیگر فولاد کی مصنوعات (الیکٹریکل اسٹیل اور اسٹیل وائر روڈس، اسکریپ، کوئل، وغیرہ جیسی اسٹیل کی دیگر مصنوعات) کی پروسیسنگ اور /یا تقسیم کے لیے منڈی میں مصروف عمل ہے۔
مجوزہ لین دین میں حصص حاصل کرنے ادارے کے ذریعہ ٹارگیٹ ادارے میں ایل ایکس انٹرنیشنل کارپوریشن (فروخت کار) کے مکمل حصص کی حصولیابی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حاصل کرنے والے اور ٹارگیٹ ادارے دونوں پوسکو ہولڈنگس کمپنی (پوسکو ہولڈنگس) کے ماتحت ادارے ہیں اور باہر نکلنے والا فروخت کار ایک غیر متعلقہ ادارہ ہے (مجوزہ مرکب)۔
کمیشن کا تفصیلی حکم جلد ہی پیش کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6101
(Release ID: 2099859)
Visitor Counter : 14