ٹیکسٹائلز کی وزارت
بھارت ٹیکس 2025 عالمی ٹیکسٹائل پاور ہاؤس بننے کے لیے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہے: ٹیکسٹائل سکریٹری
ٹیکسٹائل سکریٹری نے اب تک کے سب سے بڑے عالمی ٹیکسٹائل شو کے لیے صنعتی اداروں کی ستائش کی
بھارت ٹیکس صنعت اور حکومت کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے: ٹیکسٹائل سکریٹری
Posted On:
04 FEB 2025 4:52PM by PIB Delhi
بھارت ٹیکس 2025 کے لیے ایپ اور ویب سائٹ لانچ کی۔
2024 میں اپنے افتتاحی ایڈیشن کی کامیابی کی بنیاد پر، بھارت ٹیکس 2025 کا مقصد 5,000 سے زیادہ نمائش کنندگان، 120 سے زائد ممالک کے 6,000 بین الاقوامی خریداروں، اور 1,20,000 سے زیادہ زائرین کو راغب کرکے اپنے قد کو مزید بلند کرنا ہے۔ اس تقریب میں جامع پویلین ہوں گے، جو ایک ہی چھت کے نیچے ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کی نمائش کریں گے۔
مرکزی ٹیکسٹائل سکریٹری، محترمہ نیلم شامی راؤ نے بھارت ٹیکس 2025 کے انعقاد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اداروں کی فعال کوششوں کی ستائش کی۔ اسے اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ جامع ٹیکسٹائل ایونٹ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور دیگر صنعتی اداروں کی ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کو لانے میں انتھک کوششیں کے عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت ٹیکس ایک قابل اعتماد، پائیدار سورسنگ منزل کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ہندوستان کی کشش کی تصدیق کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورا واقعہ ہندوستان کے عالمی ٹیکسٹائل پاور ہاؤس بننے کے عزم کا ثبوت ہے۔
سیکرٹری ادیوگ بھون میں بھارت ٹیکس 2025 ایپ اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر بات کر رہے تھے۔
بھارت ٹیکس 2025، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 11 بڑی اکائیوں کے زیر اہتمام اور وزارت ٹیکسٹائل کے تعاون سے، بھارت کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے تنوع، پیمانے اور صلاحیت کو ظاہر کرنے والا ایک تاریخی واقعہ ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ 2.2 ملین مربع فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس ایونٹ میں 5,000 سے زیادہ نمائش کنندگان، 120 ممالک کے 6,000 بین الاقوامی خریداروں اور 1,20,000 سے زائد زائرین کی شرکت متوقع ہے۔ نمائش کنندگان مصنوعات کی ایک وسیع رینج بشمول ملبوسات، رنگ اور کیمیکل، مشینری اور آلات، گھریلو آرائش، تکنیکی ٹیکسٹائل، ہینڈ لومز اور دستکاری کی نمائش کریں گے۔
تقریب میں تقریباً 100 بین الاقوامی مقررین کی قیادت میں مباحثے کے ساتھ 70 سے زیادہ کانفرنس سیشن، گول میزیں، اور ماسٹر کلاسز بھی ہوں گی۔ پائیداری، سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ 4.0، اور مستقبل میں فیشن کے رجحانات جیسے موضوعات ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔
اس میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے اعلانات، مصنوعات کے اجراء، اور عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نئی شکل دینے کے لیے تیار کردہ تعاون بھی پیش کیا جائے گا۔ شرکاء براہ راست مظاہروں، ثقافتی تقریبات، اور فیشن پریزنٹیشن، ڈیزائنر اور برانڈ کی نمائشوں اور پائیداری سے متعلق ورکشاپ، اور ماہرانہ گفتگو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ بھارت ٹیکس 2025 کا مقصد فیشن، روایتی دستکاری اور پائیداری کے اقدامات میں اپنی طاقتوں کو اجاگر کرتے ہوئے، ہندوستان کی مکمل ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ظاہر کرنے کے لیے ایک منفرد اور مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ یہ تقریب صنعت کی قیادت میں ایک اقدام ہے اور اس کا اہتمام 11 ٹیکسٹائل سے متعلق ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور دیگر صنعتی اداروں کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔ اسے ٹیکسٹائل کی وزارت سے تعاون حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
6079
(Release ID: 2099842)
Visitor Counter : 64