وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ گوکل مشن

Posted On: 04 FEB 2025 5:17PM by PIB Delhi

اسکیم راشٹریہ گوکل مشن دودھ کی پیداوار اور گائے بھینس جیسے جانوروں کی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے نفاذ اور مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے محکمے کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر اقدامات سے، ملک میں دودھ کی پیداوار 2014-15 میں 146.31 ملین ٹن سے بڑھ کر 2023-24 میں 239.30 ملین ٹن ہو گئی ہے جس سے گزشتہ دس برسوں میں 63.55 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ ملک میں بوائن مویشیوں کی کل پیداواری صلاحیت 2014-15 میں 1640 کلوگرام فی مویشی سالانہ سے بڑھ کر 2023-24 میں 2072 کلوگرام فی مویشی سالانہ ہو گئی ہے جس سے 26.34 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے جو کہ کسی بھی ملک میں بوائن مویشیوں کی پیداوار میں دنیا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ دیسی اور غیر وضاحتی مویشیوں کی پیداواری صلاحیت 2014-15 میں سالانہ 927 کلوگرام فی مویشی سے بڑھ کر 2023-24 میں سالانہ 1292 کلوگرام فی مویشی ہوگئی ہے جس سے 39.37 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ بھینسوں کی پیداواری صلاحیت 2014-15 میں سالانہ 1880 کلو گرام فی مویشی سے بڑھ کر 2023-24 میں 2161 کلوگرام فی مویشی ہو گئی ، جس سے 14.94 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

راشٹریہ گوکل مشن کے تحت دودھ کی پیداوار اور بوائن مویشیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے درج ذیل اجزاء کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے:

  1. ملک گیر مصنوعی انسیمینیشن پروگرام: راشٹریہ گوکل مشن کے تحت، مویشی پالن اور ڈیرینگ کا محکمہ دیسی نسلوں سمیت گائے کی دودھ کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مصنوعی حمل کے احاطے کو بڑھا رہا ہے۔ آج تک، 8.32 کروڑ جانوروں پر احاطہ کیا جا چکا ہے، اس کے تحت 12.20 کروڑ مصنوعی نس بندی کی گئی ہے، جس سے 5.19 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
  2. نسل کی جانچ اور نسل کا انتخاب: اس پروگرام کا مقصد دیسی نسلوں کے بیل سمیت اعلیٰ جینیاتی قابلیت کے بیل تیار کرنا ہے۔ گر، ساہیوال مویشیوں کی نسلوں اور مرہ، مہسانہ کی بھینسوں کی نسلوں کی جانچ پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ نسل کے انتخاب کے پروگرام کے تحت راٹھی، تھرپارکر، ہریانہ، کنکریج نسل کے مویشیوں اور جعفرآبادی، نیلی راوی، پنڈھرپوری اور بنی نسل کی بھینسوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اب تک، 3,988 اعلی جینیاتی میرٹ بیل تیار کر چکے ہیں اور منی کی پیداوار کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔
  3. ان وِٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) تکنالوجی کا نفاذ: مقامی نسلوں کے اعلیٰ قسم کے جانوروں کی افزائش کے لیے، محکمہ نے 22 آئی وی ایف تجربہ گاہیں قائم کی ہیں۔ ایک نسل میں مویشیوں کی آبادی کی جینیاتی اپ گریڈیشن میں تکنالوجی کا اہم کردار ہے۔ مزید یہ کہ کسانوں تک مناسب نرخوں پر تکنالوجی کی فراہمی کے لیے حکومت نے آئی وی ایف میڈیا شروع کیا ہے۔
  4. جنس کے مطابق منی کی پیداوار: محکمہ نے گجرات، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں واقع 5 سرکاری منی اسٹیشنوں پر جنس کے مطابق منی کی پیداوار کی سہولتیں قائم کی ہیں۔ 3 نجی منی اسٹیشن بھی جنس کے مطابق سیمین ڈوز تیار کر رہے ہیں۔ اب تک 1.15 کروڑ جنس کے مطابق سیمین کی خوراکیں اعلیٰ جینیاتی قابلیت والے بیلوں سے تیار کی گئی ہیں اور مصنوعی حمل کے لیے دستیاب کرائی گئی ہیں۔
  5. جینومک سلیکشن: مویشیوں اور بھینسوں کی جینیاتی بہتری کو تیز کرنے کے لیے، محکمے نے متحد جینومک چپس تیار کیے ہیں — دیسی مویشیوں کے لیے گاؤ چپ اور بھینسوں کے لیے مہیش چپ — خاص طور پر ملک میں جینومک سلیکشن کو شروع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
  6. دیہی بھارت میں کثیر مقصدی مصنوعی تخمدانی تکنیکی ماہرین (میتریز): اسکیم کے تحت میتریز کو کاشتکاروں کو گھر گھر جاکر معیاری مصنوعی تخمدانی خدمات فراہم کرنے کے لیے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران راشٹریہ گوکل مشن کے تحت 38,736 میتریز کو تربیت سے آراستہ کیا گی ہے۔
  7. جنس کی ترتیب شدہ منی کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار نسل کی بہتری کا پروگرام: اس پروگرام کا مقصد مادہ بچھڑوں کو 90 فیصد تک درستگی کے ساتھ پیدا کرنا ہے، اس طرح نسل میں بہتری اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جنس کی ترتیب شدہ منی کی قیمت کے 50فیصد تک یقینی حمل کے لیے مدد ملتی ہے۔ اس پروگرام سے اب تک 341,998 کسان مستفید ہو چکے ہیں۔ حکومت نے کاشتکاروں کو مناسب نرخوں پر جنسی بنیاد پر چھانٹی ہوئی منی کی فراہمی کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جنسی چھانٹی ہوئی سیمین ٹیکنالوجی کا آغاز کیا ہے۔
  8. ان وِٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار نسل کو بہتر بنانے کا پروگرام: اس ٹیکنالوجی کا استعمال بوائینز کی تیزی سے جینیاتی اپ گریڈیشن کے لیے کیا جاتا ہے اور آئی وی ایف تکنالوجی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے کسانوں کو 5,000 روپے فی یقینی حمل کی ترغیب فراہم کی جاتی ہے۔

دیسی بوائن مویشیوں کی نسلوں کی افزائش اور تحفظ کے لیے 2014-15 اور 2024-25 (دسمبر 2024 تک) کے درمیان نفاذ کاری ایجنسیوں کے لیے 4442.87 کروڑ روپے کا مالی تعاون جاری کیا گیا اور اس کے بالمقابل مویشی اور بھینسوں کی افزائش کے لیے 2004-05 اور 2013-14 کے درمیان 983.43 کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے۔ اس اسکیم کے فوائد ان کاشتکاروں کو حاصل ہو رہے ہیں جو دودھ پیداوار اور بوائن مویشیوں کی پیداواریت میں اضافے کے سلسلے میں دودھ کی صنعتوں سے جڑے ہیں۔

یہ معلومات ماہی  پروری، مویشی پالن  اور دودھ کی صنعت کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6090


(Release ID: 2099812) Visitor Counter : 56


Read this release in: Hindi , English