وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
قومی مویشی مشن
Posted On:
04 FEB 2025 5:22PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ خوراک سلامتی اور اسٹینڈرس اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے خواراک سلامتی اور معیارات (خوردنی مصنوعات کے معیارات اور معاون خوراک ) ضابطہ، 2011 کے ذیلی ضابے 2.1.2 میں غیر بوائن دودھ (بکری، اونٹ اور بھیڑ کا دودھ) کے لیے معیارات متعین کیے ہیں (https://fssai.gov.in/upload/uploadfiles/files/2_%20Chapter%202_1%20(Dairy%20products%20and%20analogues).pdf)
مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کا محکمہ ، حکومت ہند، 2021 سے قومی مویشی مشن(این ایل ایم) کو نافذ کر رہا ہے۔ اس سکیم کو پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ اسکیم کے صنعت کاری سے متعلق جزو کے تحت این ایل ایم – صنعت کاری ترقیاتی پروگرام (این ایل ایم- ای ڈی پی)، 50 فیصد پونجی سبسڈی، 50 لاکھ روپے تک، مرغی، بھیڑ، بکری، خنزیر، گھوڑے، اونٹ، اور گدھے کی افزائش کے فارموں کے ساتھ ساتھ فیڈ اور چارے کے یونٹ کے قیام کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔ اہل اداروں میں افراد، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی)، مشترکہ ذمہ داری گروپس (جے ایل جی)، کسان کوآپریٹو آرگنائزیشنز (ایف سی اوز) اور سیکشن 8 کمپنیاں شامل ہیں۔ این ایل ایم صنعت کاری ترقیاتی پروگرام (این ایل ایم – ای ڈی پی)کے تحت اہل یونٹ سائز کی تفصیلات ضمیمہ-I میں فراہم کی گئی ہیں۔
اس اسکیم کے تحت افراد، ایف پی اوز، ایف سی اوز، ایس ایچ جیز، جے ایل جیز، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو قومی سطح پر، اتر پردیش اور ہریانہ کے سونی پت ضلع میں فراہم کی گئی سبسڈی کی رقم ضمیمہ II میں تفصیل سے دی گئی ہے۔
اتر پردیش میں، 145 این ایل ایم – ای ڈی پی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جن کی مجموعی منظور شدہ سبسڈی 32.91 کروڑ روپے ہے۔ اس پہل قدمی سے 846 افراد کے لیے روزگار پیدا ہوا ہے اور 5,978 کاشتکاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اس سے 28,000 ملین ٹن کی سالانہ چارے کی پیداواری صلاحیت میں بھی تعاون دینے کی امید ہے، جس سے 30,371 مویشیوں اور 2,200 مرغی بطخ جیسے پرندوں کو نظام میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔ تفصیلی معلومات ضمیمہ III میں فراہم کی گئی ہے۔
ہریانہ میں، اسکیم کے تحت 13 این ایل ایم – ای ڈی پی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جن کی مجموعی منظور شدہ سبسڈی 4.06 کروڑ روپے ہے۔ اس پہل قدمی سے 62 افراد کے لیے روزگار پیدا ہوا ہے اور 144 کسانوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مزید برآں، منظور شدہ منصوبے 2,400 ملین ٹن کے بقدر سالانہ چارے کی پیداواری صلاحیت میں تعاون دیں گے اور 3,940 مویشیوں اور مرغی بطخ جیسے پرندوں کو نظام میں شامل کرنے میں مدد کریں گے۔ مزید تفصیلات ضمیمہ IV میں فراہم کی گئی ہیں۔
قومی مویشن مشن (این ایل ایم) اسکیم کا مقصد فی جانوروں کی پیداواری صلاحیت، جینیاتی بہتری اور معیاری خوراک اور چارے کی دستیابی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، افزائش نسل کے فارم جو این ایل ایم – ای ڈی پی پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرتا ہے، کسانوں کو بہتر ’جَرم پلازم ‘فراہم کرے گا جس کے نتیجے میں پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ تاجروں کے ذریعہ لگائے گئے سائیلج پلانٹس چھوٹے مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے سستی چارہ حاصل کرنے میں مدد کریں گے اور مقامی کسانوں کو چارے کی کاشت کرنے کی ترغیب بھی دیں گے۔ لہذا، طویل مدت میں، این ایل ایم- ای ڈی پی پروگرام کے تحت حاصل ہونے والا فائدہ مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔
تفصیلات ملاحظہ کریں
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6089
(Release ID: 2099795)
Visitor Counter : 41