سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات

Posted On: 04 FEB 2025 4:58PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد  (دیویانگجن) کے بااختیار بنانے کے محکمے نے ہندوستان بھر میں دیویانگجن کو بااختیار بنانے کے لیے 16 اہم اقدامات کے آغاز کے ساتھ معذور افراد کا عالمی دن 2024 منایا۔ ان اقدامات کے ذریعہ، محکمہ کا مقصد ہر دیویانگ جن کے لیے مساوی مواقع، رسائی اور بااختیاریت کو یقینی بنانا ہے۔ پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ  وسیع پیمانے پر بیداری  پیدا کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان بھر میں دیویانگ جن بشمول دور دراز یا کم سہولتوں  والے علاقوں کے لوگوں کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

اقدامات کی فہرست:

  1. سوگمیا بھارت ابھیان: تعمیر شدہ ماحول کے لیے ایکسیسبیلٹی آڈیٹر کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا، جو کہ جامع انفراسٹرکچر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
  2. سوگامیا بھارت یاترا: معذور افراد کے لیے ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت میں ایک منفرد پہل، جہاں دیویانگ جن اے آئی سے چلنے والی"یس ٹو ایکسس' ایپ کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مقامات کی رسائی کا جائزہ لیں گے۔
  3. رسائی کے راستے - حصہ 3 کمپنڈیم: سیریز کی تیسری قسط معذور افراد کے لیے روزگار، مالیاتی خدمات اور حفظان صحت سے متعلق اہم سرکاری دستاویزات کو نمایاں کرتی ہے، انھیں علم اور وسائل تک رسائی کے ساتھ بااختیار بناتی ہے۔
  4. ہائی پاور چشمے: سی ایس آئی آر – سی ایس آئی او کے تیار کردہ، یہ چشمے کم بصارت والے افراد  کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں، اعلیٰ نظری وضاحت پیش کرتے ہیں اور زندگی کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔
  5. دیویاشا ای-کافی ٹیبل بُک: المکو  کی ای بک، جو اپنے 50 سالہ سفر کی یاد میں شروع کی گئی ہے، دیویانگ جن کو معاون آلات فراہم کرنے میں متاثر کن کہانیوں اور کامیابیوں کی نمائش کرتی ہے۔
  6. قدم گھٹنے کا جوڑ: آئی آئی ٹی مدراس اور ایس بی ایم ٹی  کے ذریعہ تیار کردہ ایک دیسی اختراع، بہتر نقل و حرکت اور استحکام کی پیشکش، معاون ٹیکنالوجی میں ایک بڑی چھلانگ کے طور پر شروع کی گئی۔
  7. بیداری پیدا کرنے اور اشتہاری پورٹل: شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بیداری پیدا کرنے اور اشتہاری اسکیم کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے ایپلی کیشن کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا افتتاح کیا گیا۔
  8. قابل رسائی کہانی کی کتابیں: این آئی ای پی وی ڈی اور این بی ٹی  کے تعاون سے، جامع تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بریل، آڈیو اور بڑے پرنٹ فارمیٹ میں 21 قابل رسائی کتابیں شروع کی گئیں۔
  9. معیاری بھارتی بریل کوڈ: 13 ہندوستانی زبانوں میں معیاری بریل رسم الخط کے لیے ایک مسودہ عوامی مشاورت کے لیے پیش کیا گیا، جس سے یونی کوڈ کے معیارات کے ساتھ مستقل مزاجی اور مطابقت کو یقینی بنایا گیا۔
  10. بریل کتابوں کا پورٹل: بریل کتابیں بنانے کے لیے ایک آن لائن جمع کرانے والے پورٹل کی نقاب کشائی کی گئی، جس میں جامع تعلیم کو فروغ دیا گیا۔
  11. انفوسس بی پی ایم کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت: پی ایم دکش  پورٹل کے دیویانگ جن روزگار سیتو پہل کے ذریعہ دیویانگ جن کے لیے روزگار کے مواقع کو بڑھانے کی ایک اہم شراکت داری۔
  12. روزگار سے متعلق ہنر مندی کتاب: 11 ہندوستانی زبانوں میں جاری کی گئی، یہ کتاب دیویانگ جن کے لیے تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے، معاشی آزادی کو فروغ دیتی ہے۔
  13. انفوسس اسپرنگ بورڈ اسکل پروگرام:  انفوسس اسپرنگ بورڈ  نے یونی کی کے ساتھ مل کر ہندوستان بھر میں سماعت سے محروم سیکھنے والوں کو مختلف شعبوں میں مہارت پیدا کرنے اور قابل فروخت قابلیت حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے کورسز پیش کیے ہیں۔
  14. سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل ایکسٹینشن: سائن اپ میڈیا اور یونیکی نے بھارت میں سماعت سے محروم برادری کے لیے تفریحی اور دیگر ویڈیو مواد تک رسائی کے لیے تفریحی، معلومات اور تعلیمی میڈیا میں اشاروں کی زبان کے رابطے کا مضبوط، قابل اعتماد، قابل رسائی ذریعہ فراہم کرنے کے لیے شراکت کی۔
  15. ای سنیدھیا پورٹل: ٹاٹا پاور کمیونٹی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اور این آئی ای پی آئی ڈی ، سکندرآباد نے ٹاٹا ای -سنیدھا  نیورو-ڈائیورسٹی پلیٹ فارم کو ایک خصوصی آن لائن اور آف لائن (ڈیجیٹل) سروس کے طور پر تیار کیا ہے جو اعصابی تنوع کے حالات، خاص طور پر آٹزم سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
  16. این آئی ای پی آئی ڈی، سکندرآباد کے ذریعہ کمپیوٹر پر مبنی ہندوستانی انٹیلی جنس ٹیسٹ: 16. این آئی ای پی آئی ڈی نے اپنی ثقافتی مطابقت اور حساسیت میں کلیدی طاقتوں کے ساتھ، ایک مقامی ہندوستانی ذہانت کا ٹیسٹ تیار کیا ہے۔ ہندوستان کے مختلف حصوں میں 4,070 بچوں کا ڈیٹا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیسٹ ہندوستانی آبادی کی درست نمائندگی کرتا ہے۔

آر پی ڈبلیو ڈی  ایکٹ 2016 کا باب IX ان اداروں جیسے این جی او  وغیرہ کی رجسٹریشن کے لیے فراہم کرتا ہے جو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکومت اپنی معاشی صلاحیت اور ترقی کی حدود میں رجسٹرڈ اداروں کو خدمات فراہم کرنے اور دیہی اور نیم شہری علاقوں سمیت ملک بھر میں اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے مالی امداد دے سکتی ہے۔ مذکورہ ایکٹ کے شروع کیے گئے زیادہ تر اقدامات نجی شعبے اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کیے گئے ہیں تاکہ ملک میں معذور افراد کے لیے ایک جامع ماحول پیدا کیا جا سکے۔ اس طرح کے اقدامات میں دیویانگ جن کے استعمال کے لیے بہتر امداد اور آلات کا آغاز، دیویانگ جن کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت نامے، رسائی کو بڑھانے کے لیے کوڈ کا اشتراک اور قابل رسائی سیکھنے کے مواد وغیرہ شامل ہیں۔

یہ 16 اقدامات ہر دیویانگجن کے لیے مساوی مواقع، رسائی اور بااختیار بنانے اور ملک میں معذور افراد کے لیے ایک جامع ماحول پیدا کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ محکمہ کی طرف سے معذور افراد کو بااختیار بنانے کی سمت میں جامع بہتری کے لیے وقفہ وقفہ سے جائزہ اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ باقاعدہ فالو اپ کیا جاتا ہے۔ شناخت شدہ خلا کو دور کرنے کے لیے، محکمہ نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سخت پالیسی کے نفاذ توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

محکمہ نے جنوری 2024 میں شارٹ کوڈ-14456 پر نیشنل ڈس ایبلٹی انفارمیشن ہیلپ لائن سروس (این ڈی آئی ایچ ایس) کا آغاز کیا۔ ہیلپ لائن ایک انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم  (آئی وی آر ایس) کے ذریعہ انگریزی اور ہندی میں چوبیس گھنٹے ٹیلی فونک مدد فراہم کرتی ہے اور کام کے اوقات میں کال اٹینڈنٹ کی مدد فراہم کرتی ہے۔  اب تک تقریباً 65,000 افراد کی ہیلپ لائن کے ذریعہ مدد کی جا چکی ہے۔

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے  مرکزی وزیر مملکت ، جناب بی ایل ورما نے فراہم نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

6076

 


(Release ID: 2099783) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Tamil