وزارات ثقافت
آستھا کے سفر پر 35 کروڑ عقیدتمند
بسنت پنچمی کے موقع پر ایک تاریخی مقدس اسنان
प्रविष्टि तिथि:
03 FEB 2025 8:18PM by PIB Delhi
|
تاریخ
|
عقیدتمندوں کی مجموعی تعداد
|
|
14 جنوری 2025
|
3.5 کروڑ سے زیادہ
|
|
17 جنوری 2025
|
7 کروڑ سے زیادہ
|
|
19 جنوری 2025
|
8 کروڑ سے زیادہ
|
|
23 جنوری 2025
|
10 کروڑ سے زیادہ
|
|
27 جنوری 2025
|
14.5 کروڑ سے زیادہ
|
|
28 جنوری 2025
|
19.5 کروڑ سے زیادہ
|
|
31 جنوری 2025
|
31 کروڑ سےزیادہ
|
|
3 فروری 2025
|
35 کروڑ سے زیادہ
|
مہا کمبھ 2025 ایک روحانی اور ثقافتی مرکز بن گیا، جس میں مجموعی طور پر 35 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند 3 فروری 2025 تک مقدس اسنان کی رسومات میں حصہ لے رہے ہیں۔ بسنت پنچمی کے مبارک موقع پر 2.33 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں نے تروینی سنگم کے مقدس پانیوں میں ڈبکی لگائی، جو مہا کمبھ میں ایک اہم لمحہ ہے۔ مختلف ریاستوں، برادریوں اور ممالک کے لوگوں نے ماحول کو عقیدت، جوش اور اتحاد کے احساس سے بھر دیا۔

بسنت پنچمی موسم کی تبدیلی کی علامت ہے اور ہندو افسانوں میں علم کی دیوی، سرسوتی کی آمد کا جشن ہے۔ بسنت پنچمی کااحترام کرنے کے لیے، کلپ واسی اس مبارک موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، چمکیلے پیلےرنگ کے لباس میں خود کو ملبوس کرتے ہیں۔
مقدس سنگم کا نظارہ بے مثال تھا۔ سنگم کے کنارے پوری طرح سے عقیدت مندوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے اور دریا کی مقدس ریت بمشکل دکھائی دے رہی تھی، انسانیت کے سمندر میں ڈوبی ہوئی تھی۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں — دہلی، ہریانہ، پنجاب، مغربی بنگال، آسام، بہار، کیرالہ، آندھرا پردیش اور ملک کے دیگر حصوں سے آئے عقیدت مندوں نے بین الاقوامی عقیدتمندوں کے ساتھ ہاتھ ملایا، جس مہا کمبھ میں عالمی اتحاد کے احساس کو فروغ ملا۔ زور دار نعروں سے ہوا لاکھوں کے اجتماعی جوش و خروش سے گونج اٹھی،جس میں عقیدت کی آوازیں گنگا، سرسوتی اور جمنا کے زبردست بہاؤ کے ساتھ مل گئیں۔

اس سال کے مہا کمبھ کے بہت سے نادر پہلوؤں میں غیر ملکی عقیدت مندوں کی قابل ذکر شرکت تھی، جو اٹلی، آسٹریا، کروشیا اور اسرائیل جیسے ممالک سے آئے تھے۔ بہت سے لوگوں نے اس تاریخی تقریب کا حصہ بننے کے موقع پر اپنی حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔ ایک اطالوی عقیدت مند نے شیئر کیا،
‘‘میں نے چند منٹ پہلے ہی مقدس ڈبکی لی تھی اور یہ زندگی میں ایک بار ملنے والے موقع کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ لوگوں نے 144 سال سے اس لمحے کا انتظار کیا ہے اور میں اس کا گواہ بن کر واقعی خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔’’
کروشیا سے آنے والے ایک سیاح ، اینڈرو نے کہا کہ ‘‘یہ واقعی ایک شاندار تجربہ ہے۔ مہا کمبھ کے ماحول کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں کے انتظامات اور سہولیات شاندار ہیں۔’’
آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ایک اور عقیدت مند، ایویگل نے کہا کہ ‘‘یہ ناقابل یقین اور غیر معمولی ہے۔ زندگی میں ایک بار کا تجربہ! اس کے ذریعے میں نے ہندوستان کی روح کو سمجھنا شروع کر دیا ہے۔’’
مہا کمبھ 2025 کے سب سے زیادہ دلکش نظاروں میں سے ایک ناگا سادھوؤں کی موجودگی تھی، وہ سنیاسی جو امرت اسنان کے دوران توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ مزید یہ کہ شوبھا یاترا، بسنت پنچمی کے دوران امرت اسنان کے لیے ایک جلوس، آنکھوں کے لئے ایک خوشی تھی۔ کچھ ناگا سادھو گھوڑوں پر سوار تھے، جبکہ دوسرے ننگے پاؤں چلتے تھے، اپنے مخصوص لباس پہنے ہوئے تھے۔ پھولوں اور ہاروں اور ان کے ترشولوں نے مہا کمبھ کے تقدس میں اضافہ کیا۔ انہوں نے اپنے اکھاڑہ قائدین کے احکامات پر بے پناہ نظم و ضبط کے ساتھ عمل کیا، جو کہ کثرت میں وحد کی علامت ہے۔
یہ مساوات اور ہم آہنگی کی اقدار کی حقیقی علامت ہے، جو صدیوں سے ہندوستان کی سناتن ثقافت کا ایک لازمی حصہ رہی ہے۔ سنگم کی مقدس جگہ نے ہر کسی کا خیرمقدم کیا، خواہ ان کی زبان، علاقہ یا پس منظر کچھ بھی ہو۔ یگانگت کا یہ جذبہ ان لاتعداد باورچی خانوں (اَنّ شیتر ) میں بھی جھلکتا تھا ، جو کہ عقیدت مندوں کے لئے تمام سماجی اور معاشی رکاوٹوں کو ختم کر کےساتھ ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے لیے قائم کیے گئے تھے۔

مہا کمبھ صرف ایک فیسٹیول نہیں ہے۔ یہ لاکھوں لوگوں کو ہندوستان کی روحانی روایات سے جوڑنے والا ایک اٹوٹ دھاگہ ہے۔ سنگم کے کنارے پر، مختلف مکاتب فکر کے سنیاسی - شیوا، شاکت، ویشنو، اُداسی، ناتھ، کبیر پنتھی، ریداس اور دیگر تپسوی ایک ساتھ آئے اور عقیدت کے ساتھ رسومات ادا کئے۔سنیاسیوں کی طرف سے دیاجانے والا مہا کمبھ کا پیغام واضح تھا، جو روحانیت، ذات پات، عقیدہ اور جغرافیہ کی تمام حدوں سے بالاتر ہے۔

جیسے جیسے مہا کمبھ 2025 آگے بڑھ رہا ہے، یہ صرف ایک مذہبی اجتماعی ہی نہیں ہے، بلکہ یہ انسانی اتحاد، فطرت اور الہی کا ایک متحرک جشن ہے، جس کا دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے تجربہ کیا ہے۔ 35 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں نے پہلے ہی شرکت کی ہے، اور آنے والے دنوں میں مزید ہزاروں افراد کی آمد کی توقع ہے، مہا کمبھ روحانی اور ثقافتی اتحاد کی علامت کے طور پر چمک رہا ہے۔
حوالہ
محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ (ڈی پی آئی آر)، حکومت اتر پردیش
https://kumbh.gov.in/en/bathingdates
Click here for pdf file.
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن
(रिलीज़ आईडी: 2099703)
आगंतुक पटल : 84