امور داخلہ کی وزارت
زمینی تودے گرنے کے خطرے سے نمٹنے کی اسکیم
Posted On:
04 FEB 2025 2:45PM by PIB Delhi
داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 2019 میں چار (04) ریاستوں سکم ، میزورم ، ناگالینڈ اور اتراکھنڈ کے لیے زمینی تودے گرنے کے خطرے سے نمٹنے کی اسکیم (ایل آر ایم ایس) کو منظوری دی تھی تاکہ خطرے سے دوچار ان ریاستوں کو قدرتی آفات سے پہلے ہی تیار رہنے اور مستقبل میں زمینی تودے گرنے کے خطرے سے نمٹنے کے دیگر پروجیکٹوں کے لیے صلاحیت سازی کی جا سکے۔
ایل آر ایم ایس کے تصور پر جولائی 2019 میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (ایس ڈی ایم اے)/ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (ڈی ڈی ایم اے) کی قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 43.91 کروڑ روپے کے کل مالی اخراجات کے ساتھ کام شروع کیا گیا تھا ۔
اسکیم کے بڑے نتائج میں زمینی تودے کھسکنے کی قدرتی آفت سے نمٹنے کی اسکیم، بروقت قریبی نظر رکھے جانے ، بیداری پروگرام اور صلاحیت سازی اور تربیت شامل ہیں ۔ ایل آر ایم ایس کے نفاذ کے لیے ریاستوں کو فراہم کی جانے والی مالی امداد کی ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
(کروڑ روپے میں)
نمبر شمار
|
ریاست
|
نفاذ کے لیے مالی امداد
|
1.
|
سکم
|
11.08
|
2.
|
ناگالینڈ
|
10.92
|
3.
|
اتراکھنڈ
|
10.92
|
4.
|
میزورم
|
10.99
|
کل
|
43.91
|
اس کے علاوہ ، حال ہی میں حکومت نے زمینی تودے گرنے کے خطرے سے نمٹنے کی اسکیم کے قومی پروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے جس پر 100 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی فنڈ (این ڈی ایم ایف) سے مالی مدد حاصل کرنے کے لیے زمینی تودے کھسکنے سے متاثرہ 15 ریاستوں (اروناچل پردیش ، آسام ، ہماچل پردیش ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، سکم ، تریپورہ ، اتراکھنڈ ، کرناٹک ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال) کے لیے 1000 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔
******
ش ح ۔ ا س ۔ ت ح
U. No - 6050
(Release ID: 2099573)
Visitor Counter : 26