مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی)آر ای آر اے) کے نمائندوں کے ساتھ عمارتوں کے اندر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے موضوع پرٹی آر اے آئی کا ویبنار

Posted On: 31 JAN 2025 7:04PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آر اے آئی) نے 30 جنوری 2025 کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز( آر ای آر اے) کے نمائندوں کے ساتھ عمارتوں کے اندر اچھی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی ضرورت اور ٹی آر اے آئی کی ‘‘ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے لیے پراپرٹیز کی درجہ بندی پر ضابطہ، 2024’’ پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا۔

ٹی آر اے آئی کے چیئر مین جناب انل کما ر لہوتی نے  اس ویبنار کی صدارت کی۔ اس ویبنار میں کل 116 لوگوں نے شرکت کی، جن میں 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کے نمائندے،  ٹی آر اے آئی ہیڈکوارٹر اور ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفاتر کے سینئر افسران شامل تھے۔

ٹی آر اے آئی کے چیئرمین، نے اپنے ابتدائی کلمات میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا، جو عمارتوں کے اندر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ٹی آر اے آئی کے مشیر جناب تیجپال سنگھ نے ضابطوں کے مختلف پہلوؤں پر ایک پیشکش کی ،جس میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریٹنگ ایجنسیوں اور پراپرٹی منیجرز کے اندراج کے عمل، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ریٹنگ کے مراحل اور درجہ بندی کے معیار شامل تھے۔ آر ای آر اے کے نمائندوں کے سوالات کا جواب ٹی آر اے آئی کے افسران نے دیا۔

ویبنار میں ٹی آر اے آئی اور رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کے درمیان ممکنہ تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس ویبنار کی آر ای آر اے کے نمائندوں نے تعریف کی، جنہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مزید اسی نوعیت کے روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

 

***

UR-6040

ش ح۔ م ع ن- ع ن

 


(Release ID: 2099502) Visitor Counter : 38
Read this release in: English , हिन्दी