شہری ہوابازی کی وزارت
مرکزی بجٹ26-2025نے فضائی سفر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا
بجٹ میں شہری ہوا بازی کے لیے اہم اعلانات
Posted On:
01 FEB 2025 8:26PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 26-2025 پیش کیا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے بجٹ میں کیے گئے اہم اعلانات کا خیرمقدم کیا ہےجو ملک میں علاقائی رابطے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت کی عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے بجٹ میں رابطے اور سیاحت پر توجہ دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ’’یہ بجٹ ہمیں ہمارے وژن وِکست بھارت 2047 کی طرف بڑھارہا ہے جو’سفر کی آسانی‘ کے تصور کے ساتھ حکومت کی علاقائی رابطے کو بہتر بنانے کے عزم کو مستحکم کرتا ہے۔ اڑان جو کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی طرف سے شروع کی گئی ایک انقلابی پہل ہے، جس نے فضائی سفر میں کے میدان میں انقلاب برپا کردیا ہے اوراس سے یہ متوسط طبقے کے لیے زیادہ قابل رسائی ہو گیا ہے۔ اڑان صرف ایک نقل و حمل کی پہل نہیں ہے؛ یہ لوگوں کے خوابوں اور مواقع کی تکمیل کا ایک طریقہ ہے۔ اس نے پہلے ہی1.5 کروڑ مسافروں کو سستا فضائی سفر فراہم کیا ہے اور ہمارا ہدف اگلی دہائی میں اس فائدے کو 4 کروڑ مزید لوگوں تک پہنچانا ہے۔‘‘
اب تک اس اسکیم نے 619 روٹس کو فعال کیا ہے اور ملک بھر کے 88 ہوائی اڈوں کو جوڑا ہے۔ اس کامیابی کے بنیاد پر ایک نیا اڑان منصوبہ شروع کیا جائے گا تاکہ علاقائی رابطے کو مزید بہتر بنایا جا سکے، جس میں120 نئے مقامات شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ اسکیم شمال مشرقی علاقوں سمیت دور دراز، پہاڑی اورتوقعاتی اضلاع میں ہیلی پیڈز اور چھوٹے ہوائی اڈوں کی حمایت پر توجہ مرکوز کرے گی۔
فضائی مسافروں کی تعداد سالانہ 350 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، جس سے بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فضائی مارکیٹ بن چکا ہے۔ پچھلے دس سالوں میں ملکی فضائی مسافر ٹریفک میں سالانہ 10-12فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے اور ہوائی اڈوں کی تعداد دوگنا ہو کر 159 تک پہنچ چکی ہے۔ ہم اگلے 5 سالوں میں مزید 50 ہوائی اڈے بنانے کا عہد رکھتے ہیں۔ مشرقی علاقے میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، بہار میں گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ریاست کی مستقبل کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ یہ پٹنہ ہوائی اڈے کی صلاحیت میں اضافے اور بیہٹا میں ایک براؤن فیلڈ ہوائی اڈے کے ساتھ ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں فضائی کارگو کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے پر بھی حکومت کی توجہ مرکوز کی۔ بھارت کا فضائی کارگو سیکٹر سالانہ 10فیصد سے زائد کی شرح سے بڑھ رہا ہے، جس کے ساتھ ہوائی اڈوں کی کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت مالی سال 2024میں 8.0 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ فضائی کارگو ویئرہاؤسنگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، خاص طور پر خراب ہونے والی اشیاء کے لیے جس سے بھارتی پیداوار کنندگان کے لیے مزید مارکیٹ کے مواقع کھلیں گے اور برآمدات اور مقامی تجارت کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ کارگو کی اسکریننگ اور کسٹمز پروٹوکولز کو آسان بنانا اس سیکٹر میں کارکردگی کو بڑھائے گا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دے گا۔
********
ش ح۔ع ح۔اش ق
(U: 6029)
(Release ID: 2099418)
Visitor Counter : 10