ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) ایک مکمل معاہدہ باضابطہ طور پر مبنی بین حکومتی بین الاقوامی تنظیم کے طور پر نافذ العمل ہے

Posted On: 03 FEB 2025 7:14PM by PIB Delhi

ایک اہم پیش رفت میں، بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے ) کے قیام کے تحت  فریم ورک  سے متعلق معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا ہے۔ 23 جنوری، 2025 سے،ا ٓئی بی سی اے  اور اس کا سیکرٹریٹ ایک مکمل معاہدہ پر مبنی بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم اور بین الاقوامی قانونی ادارہ بن گیا ہے۔

اس سلسلے میں، وزارت خارجہ (ایم ای اے )، حکومت ہند (فریم ورک معاہدے کا انہبات)، نے تصدیق کی ہے کہ پانچ ممالک - جمہوریہ نکاراگوا، سلطنت ایسواتینی، جمہوریہ ہند، وفاقی جمہوریہ صومالیہ اور جمہوریہ لائبیریا - نے فریم ورک معاہدے کے آرٹیکل VIII (1) کی توثیق کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اب تک، ہندوستان سمیت 27 ممالک نے  آئی بی سی اے میں شمولیت کے لیے رضامندی  ظاہر کی  ہے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبے میں کام کرنے والی کئی بین الاقوامی/قومی تنظیموں نے بھی آئی بی سی اے  کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ مذکورہ پانچ ممالک نے باضابطہ طور پر آئی بی سی اے  کا رکن بننے کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

آئی بی سی اے  کے بارے میں

آئی بی سی اے کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 اپریل 2023 کو ’پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال کی یاد میں‘ تقریب کے دوران کیا تھا۔ مرکزی کابینہ نے 29 فروری 2024 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں  آئی بی سی اے کے ہندوستان میں ہیڈ کوارٹر کے ساتھ قیام کی منظوری دی۔ اس کا آغاز سات بڑی بلیوں – ٹائیگر، شیر، چیتا، سنو لیپرڈ، چیتا، جیگوار اور پوما  کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا، بشمول اقوام متحدہ کے تمام ممالک/ رینج والے ممالک جن میں مذکورہ انواع  کو پناہ دی گئی ہے اور اس میں غیر رینج والے ممالک بھی شامل ہیں۔ جہاں تاریخی طور پر یہ نہیں پائے جاتے  ہیں، لیکن بڑی بلیوں کے تحفظ میں مدد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آئی بی سی اے کو حکومت ہند نے نوڈل تنظیم یعنی نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے)، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) کے ذریعے 12 مارچ 2024 کے آرڈر کے ذریعے قائم کیا تھا۔ آئی بی سی اے  کا بنیادی مقصد ہے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو آسان بنانے، تحفظ کے کامیاب طریقوں اور مہارت کو مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے عالمی سطح پر بڑی بلیوں کا تحفظ۔ مالی مدد سے تقویت پانے والے اس متفقہ نقطہ نظر کا مقصد تحفظ کے ایجنڈے کو تقویت دینا، بڑی بلیوں کی آبادی میں کمی کو روکنا اور موجودہ رجحانات کو ریورس کرنا ہے۔

آئی بی سی اے گولڈ اسٹینڈرڈ بڑی بلیوں کے تحفظ کے طریقوں  کو وسعت دینے ، تکنیکی معلومات اور فنڈز کے مرکزی مشترکہ ذخیرے تک رسائی فراہم کرنے، اور تحفظ پر موجودہ انواع  کے مخصوص خلا کو ختم کرنے کے لیے نیز  باہمی تعاون کے توسط سے  پلیٹ فارم کے ذریعے ہم آہنگی کا تصور پیش کرتا ہے۔ بین الاقوامی اقدامات اور ہمارے ماحولیاتی مستقبل کو محفوظ بنانے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

******

U.No:6017

ش ح۔۔ح ن ۔س ا


(Release ID: 2099313) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Marathi