کوئلے کی وزارت
چنتن شیویر 2.0
Posted On:
03 FEB 2025 4:48PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے 07 جنوری 2025 کو چنتن شیویر 2.0 کا اہتمام کیا تھا۔ اس دوران کوئلے کے شعبے کو ملک کی توانائی کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے، پیداوار بڑھانے، صاف ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنے اور ماحولیات کے تحفظ پر توجہ دینے پر بات چیت کی گئی۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ کوئلے کی کانکنی کے طریقوں کو عالمی پائیداری کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، جس میں کوئلہ کی گیس کاری جیسی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے، کارکنوں کی تعداد اور افرادی قوت کی بہبود کو یقینی بنانے اور زندگیوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی معیارات کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنا کر پائیداری کے لیے بہترین طریقوں کو اپنانا شامل ہے۔
چنتن شیویر 2.0 میں کانکنی کے کاموں میں حفاظت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے تمام شراکت داروں کے لیے ایک ضروری ترجیح سمجھا گیا۔ کوئلے کے شعبے میں پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور صنعت کے شراکت داروں پر زور دیا گیا کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور محنت کشوں کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی معیارات کو نافذ کریں۔
معدنیات ایکٹ، 1952، معدنیات قوانین -1955، کول مائنز ریگولیشن-2017 کے تحت قانونی دفعات کی تعمیل کے علاوہ اور اس کے تحت بنائے گئے بائی قوانین اور اسٹینڈنگ حکم ناموں کو کانوں میں اس طرح کے حادثات کو کم کرنے کے لیے لاگو کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، کوئلہ کمپنیاں درج ذیل حفاظتی اقدامات کے ذریعہ کانوں کا انتظام کرتی ہیں:
- سائٹ کے مخصوص خطرات کے جائزے پر مبنی سیفٹی مینجمنٹ منصوبے (ایس ایم پی)، پرنسپل ہیزڈز مینجمنٹ پلانز (پی ایچ ایم پی)، سائٹ کے مخصوص خطرات کے جائزے کی بنیاد پر معیاری آپریٹنگ عمل (ایس او پی) کی تیاری اور ان پر عمل درآمد۔
- مائن سیفٹی کے بارے میں تربیت: ابتدائی اور ریفریشر ٹریننگ، قانون کے مطابق ملازمت کے دوران تربیت، ایچ ای ایم ایم آپریٹروں کو سمیلیٹروں کی تربیت، فرنٹ لائن مائن حکام کی اسکل اپ گریڈیشن، سیفٹی کمیٹی کے ممبران، کنٹریکٹ ورک مین سمیت تمام ملازمین کو حساس بنانا اور ایس آئی ایم ٹی اے آر ایس کے تسلیم شدہ ایگزیکٹو کے ذریعہ رسک مینجمنٹ پر تربیت سازی۔
- دسمبر 2023 میں وزارت کوئلہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کثیر شعبہ جاتی سیفٹی آڈٹ ٹیموں کے ذریعہ کانوں کا سیفٹی آڈٹ کرنا۔
- اوپن کاسٹ اور زیر زمین کوئلے کی کانوں میں نافذ العمل حفاظتی اقدامات کی تعمیل سمیت کان کے ماحول کے مینجمنٹ اور نگرانی کے لیے جدید ترین طریقہ کار کو اپنانا
- مائن سیفٹی کا معائنہ: قابل اور قانونی سپروائزروں اور مائن حکام کی مناسب تعداد کے ذریعہ کانکنی کے تمام کاموں کی چوبیس گھنٹے نگرانی، ورک مین انسپکٹروں کے ذریعہ باقاعدہ معائنہ، سینئر حکام کی طرف سے بیک شفٹ مائن انسپیکشن اور اندرونی حکام کی طرف سے کان کا باقاعدہ معائنہ ۔
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
6000
(Release ID: 2099262)
Visitor Counter : 31