صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
روس کے پارلیمانی وفد کی صدر جمہوریہ سے ملاقات
Posted On:
03 FEB 2025 5:28PM by PIB Delhi
روسی فیڈریشن کا ایک پارلیمانی وفد نے، جس کی قیادت روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی کی ریاستی ڈوما کے چیئرمین عزت مآب ویاچسلاو وولودِن نے کی، آج (3 فروری 2025) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے درمیان اس نوعیت کے تبادلے نہ صرف مضبوط تعاون کو فروغ دیتے ہیں، بلکہ شراکت داری کو معاصر اور تازہ ترین رہنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ رابطوں کا مثبت اثر وسیع تر ’انڈیا-روس خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ ‘میں بھی واضح ہے، جو مختلف سطحوں پر جاری بات چیت سے نمایاں طور پر مسلسل فائدہ اٹھا رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے نشان دہی کی کہ قیادت کی سطح پر وزیر اعظم مودی اور صدر پوتن کے درمیان باقاعدہ بات چیت ہوتی ہے۔ ہماری پارلیمانوں کے درمیان تعاون کی سطح بھی بہت اچھی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین پارلیمانی کمیشن جیسے طریقہ کار نے تعاون کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور روس کی خواتین اور نوجوان ارکان پارلیمنٹ کے درمیان قریبی روابط پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔
صدرجمہوریہ نے وفد کے ساتھ اشتراک کیا کہ انہوں نے نئی دہلی عالمی کتاب میلے کا افتتاح کیا تھا، جہاں روس فوکس کنٹری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ ہندوستانی قارئین کو روس کے بھرپور ادبی ورثے کو جاننے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ثقافتی اور فنکارانہ شعبوں میں مضبوط شمولیت کی اپیل کی۔
********
ش ح۔ اک ۔ن ع
U-5998
(Release ID: 2099229)
Visitor Counter : 22