وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ساحلی محافظ دستے نے اپنا 49 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 01 FEB 2025 7:17PM by PIB Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے یکم  فروری 2025 کو اپنا 49 واں یوم تاسیس منایا، جو تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط ملک کے تئیں  وقف خدمات کی علامت ہے۔ اس موقع پر صدرجمہوریہ ، نائب صدرجمہوریہ ، وزیر اعظم اور رکشا منتری نے آئی سی جی کو اس کی شاندار کامیابیوں اور ہندوستان کے سمندری مفادات کے تحفظ میں اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس دن کو منانے کے لئے، آئی سی جی کے ڈائریکٹر جنرل پرمیش شیو  مَنی  نے نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار  پر گل دائرہ نذر کیا اور قوم کی خدمت میں اپنی جانیں دینے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

1977 میں صرف سات سطحی پلیٹ فارمز کے ذریعے معمولی  شروعات کے ساتھ  آئی سی جی ایک مہیب  قوت بن گیا ہے، جس میں اب 151 جہاز اور 76 طیارے شامل ہیں۔ 2030 تک، آئی سی جی 200 سطحی پلیٹ فارمز اور 100 طیاروں کی اپنی ٹارگٹ فورس کی سطح کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے، جس سے دنیا میں  سب سے بڑی کوسٹ گارڈ کی خدمات میں سے ایک کے طور پر اس کی  پوزیشن کو مستحکم ہوگی۔

اپنے نصب العین ‘ویم رکشام’ (ہم تحفظ فراہم کرتے ہیں) کے ساتھ، آئی سی جی نے ہندوستان کے سمندری علاقوں کی حفاظت اور سلامتی کو مسلسل یقینی بنایا ہے۔ اپنے آغاز سے لے کر اب تک، سروس نے 11,730 سے ​​زیادہ زندگیاں  بچائی ہیں، جن میں سے 169 صرف گزشتہ سال میں ہی شامل ہیں۔ یہ غیر متزلزل عزم 4.6 ملین مربع کلومیٹر، ہندوستانی تلاش اور بچاؤ کے علاقے میں سمندری مسافروں، ماہی گیروں اور جہازوں کی حفاظت میں آئی سی جی کی پختہ کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے۔

آئی سی جی  چوبیس گھنٹے نگرانی رکھتا ہے، ہندوستان کے وسیع سمندری ڈومین کی نگرانی اور حفاظت کے لئے روزانہ 55 سے 60 سطحی پلیٹ فارم اور 10 سے 12 طیارے تعینات کرتا ہے۔ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے علاوہ، آئی سی جی نے سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے 52,560.96 کروڑ روپے کا ممنوعہ سامان ضبط کیا ہے، جس میں انڈمان سمندر میں ایک ہی بار  میں 6,016 کلو گرام منشیات کی ریکارڈ ضبطی بھی شامل ہے۔ آئی سی جی کی آفات سے نمٹنے  کی صلاحیتیں بھی اس کی طاقت اور عزم کا ثبوت ہیں، جس میں قابل ذکر آپریشنز جیسے کہ گجرات میں سائیکلون اے ایس این اے کے دوران بچاؤ کارروائی، گجرات اور وایناڈ میں سیلاب سے راحت اور بچاؤ کے علاوہ رات کے وقت طبی انخلاء کی پیچیدہ کارروائیوں کو مربوط کرنا شامل ہے۔

آئی سی جی کا فعال نقطہ نظر سمندری ماحولیات کے تحفظ تک پھیلا ہوا ہے جیسا کہ ہندوستانی آبی علاقوں  میں تیل رساؤ  سے نمٹنے  کے لیے نامزد اتھارٹی ہے۔ آئی سی جی نے اہم قومی مشقوں کی بھی قیادت کی ہے، جس میں قومی آلودگی کے ردعمل کی مشق، علاقائی اور ریاستی سطح کی مشقوں کا ایک سلسلہ شامل ہے، جس سے اس کی تیاری کو مزید بڑھایا گیا ہے۔

خود انحصاری اور جدید کاری کے لیے آئی سی جی کا عزم اس کی دیسی صلاحیتوں کو مسلسل قبول کرنے سے ظاہر ہوتا ہے۔ میک ان انڈیا پہل کے تحت، جدید ترین ایئر کشن گاڑیوں، جدید مواصلاتی نظام، نئی نسل کے گشتی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ملٹی مشن میری ٹائم ایئر کرافٹ، ڈورنیئرزاور اضافی ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے لئے منظوری دے دی گئی ہے، جس سے ابھرتے ہوئے سمندری خطرات سے نمٹنے کے لئے آئی سی جی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

آئی سی جی نے سمندری حفاظت اور سلامتی کے لئے اعلیٰ ترین معیار کے مواد کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے مقامی جہاز سازی کے لئے معروف ہندوستانی صنعت کاروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ مزید برآں، اس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حصے کے طور پر 1,000 میٹر سے زیادہ جیٹی (گھاٹ )زیر تعمیر ہیں۔

تکنیکی ترقی کو اپناتے ہوئے، آئیسی جی نے طبی تشخیص  اور اہلکاروں کے ای-ہیلتھ ریکارڈ کو ہموار کرنے کے لیے آٹومیشن آف سروس ہیلتھ کیئر ایڈمنسٹریشن (اے ایس ایچ اے) ایپ کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تکنیکی بنیادی ڈھانچے کو بڑھاتے ہوئے اس کے ڈیجیٹل کوسٹ گارڈ اقدام کے حصے کے طور پر ٹیئر-III ڈیٹا سینٹر کے لیے بھی بنیاد رکھی گئی ہے۔ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر، چنئی، اور پڈوچیری میں کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو جیسی نئی سہولیات کا قیام، بحر ہند کے علاقے میں آئی سی جی کی ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

حکومت کے سوچھ بھارت ابھیان کے مطابق، آئی سی جی نے 21 ستمبر 2024 کو ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صفائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لئے کوششوں کو متحرک کرتے ہوئے بین الاقوامی ساحلی صفائی کے دن کا اہتمام کیا۔

1.jpg

2.jpg

3.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ ج

 


(Release ID: 2099127) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil