سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی ایم کی جانب سے تحقیق کے طریقہ کار ، سائنسی مواصلات اور دانشوارانہ املاک کے حقوق سے متعلق امور پر پیشہ وارانہ صلاحیت کے ارتقا کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد
Posted On:
01 FEB 2025 6:53PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن (آئی آئی آئی ایم)، کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کی ایک ذیلی لیبارٹری نے اپنے جموں کیمپس میں 31 جنوری 2025 کو پیشہ وارانہ صلاحیت کے ارتقا کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقادکیا۔ تقریب کو تحقیق کے طریقہ کار ، سائنسی مواصلات اور دانشوارانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے مرتب کیا گیا تھا جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ، قانون ، سائنسدانوں، پیشہ وارانہ صلاحیت کے حامل افراد اور دیگر شرکاء کو اکٹھا کیا گیا جو اس پروگرام سے مستفید ہوئے ۔
تقریب کا افتتاح ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی ایم نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، انہوں نے ملک کے سائنسی ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لیے تحقیقی طریقہ کار، سائنس مواصلات اور آئی پی آر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

افتتاحی اجلاس کے دوران، ڈاکٹر کنچیرلا پرساد، کوآرڈینیٹر اور سینئر سائنسدان، سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر ناصر الرشید، سینئر سائنسدان، سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی نے شرکاء کو مہارت کی ترقی کے پروگرام کی تھیم سے متعارف کرایا اور پروگرام کے فوائد اور اہم نتائج کا جائزہ پیش کیا۔
افتتاح کے بعد سائنس کمیونیکیشن اور آئی پی آر کے ماہرین کی بات چیت ہوئی۔ پہلے سیشن کے دوران، ڈاکٹر منیش موہن گور، سینئر سائنسدان، سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر، نئی دہلی نے اس موقع پر ایک تقریر پیش کی جہاں انہوں نے ہندوستانی لیبارٹریوں کے تحقیقی نتائج کو سامنے لانے میں سائنسی مواصلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ لوگوں کو سائنسی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
ڈاکٹر کنچیرلا پرساد نے سائنس کے ایک اور اہم پہلو پر اپنی گفتگو کی جس نے سائنسدانوں کو اپنی تحقیق سے فائدہ اٹھایا اور انہیں آئی پی آر کے حوالے سے تحریک دی۔ ڈاکٹر پرساد نے آئی پی آر کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف مثالوں کے ذریعے عملی حصے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
اگلے اجلاس میں، ڈاکٹر لپیکا پٹنائک، سینئر پرنسپل سائنسدان، سی ایس آئی آر – آپی یو، نئی دہلی نے آئی پی آر پر بحث جاری رکھتے ہوئے، پیٹنٹ فائل کرنے کے عمل اور اختراعات کے تحفظ کے لیے ضروری طریقہ کار کی وضاحت کی ۔
ڈاکٹر لو شرما، سائنسدان، آر ایم بی ڈی اینڈ آئی ایس ٹی، سی ایس آئی آر-آئی آئی ایم، جموں نے اپنی گفتگو کے دوران سائنسی مواصلات کی بنیادی باتوں پر تبادلہ خیال کیا اور سائنس کے موثر ترسیل کے لیے ضروری صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے چند مثالیں پیش کیں جووسیع پیمانے پر سائنسدانوں اور عام افراد کی بھی مناسب رہنمائی کر سکتی ہیں۔

تقریب میں ڈاکٹر زبیر احمد نے کیلنڈر 2025 کی نقاب کشائی بھی کی۔ کیلنڈر، 2024 تک کا ایک معلوماتی سفر، تحقیق اور ترقی، ہنر مندی کی ترقی، انٹرپرینیورشپ، بین الاقوامی تعاون اور سماجی بہبود کے لیے اس ادارے کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔
اختتامی اجلاس میں، انجینئر عبدالرحیم، سربراہ ، آر ایم بی ڈی اینڈ آئی ایس ٹی، سی ایس آئی آر-آئی آئی ایم، جموں نے شرکاء کے تاثرات حاصل کیے اور شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ ڈاکٹر ناصر نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں اوردیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں اس قسم کی مزید تقریبات کی خواہش ظاہر کی۔
*******
ش ح۔ع و۔ا ک م
U-5965
(Release ID: 2099031)
Visitor Counter : 34