عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے دسمبر، 2024 کی 29ویں رپورٹ عوامی شکایات کے نمٹارے اور ان کی نگرانی کے مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) جاری کی
دسمبر 2024 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 60,651 عوامی شکایات موصول ہوئیں
دسمبر، 2024 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کل 67,193 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1,85,519 شکایات زیرِ التوا ہیں، جو 2024 میں اب تک کی سب سے کم ہے
Posted On:
31 JAN 2025 2:39PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے دسمبر 2024 کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مرکزی عوامی شکایت کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 29 ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی۔ یہ رپورٹ عوامی شکایات کی اقسام اور زمرے کے ساتھ ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ان کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔
دسمبر 2024 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کل 67,193 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ 31 دسمبر 2024 تک سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایات کی زیر التواء تعداد 1,85,519 ہے، جو کہ سال 2024 میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے کم تعداد ہے۔
رپورٹ دسمبر، 2024 کے مہینے میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر رجسٹرڈ نئے صارفین کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ دسمبر، 2024 کے مہینے میں کل 56,490 نئے صارفین رجسٹرڈ ہوئے، جن میں زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن اتر پردیش (8,476) سے کیا گیا۔
یہ رپورٹ دسمبر 2024 میں خدمات مہیا کرانے والے مشترک مراکز کے ذریعے درج کی جانے والی شکایات کا ریاستی سطح پر تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زائد سی ایس سی میں دستیاب ہے، جس میں 2.5 لاکھ دیہی سطح کے انٹرپرینیورز (وی ایل ایز) شامل ہیں۔ دسمبر 2024 میں سی ایس سی کے ذریعے 6,674 شکایات درج کی گئیں، جن میں سب سے زیادہ شکایات اتر پردیش سے تھیں (1,638 شکایات) اس کے بعد اوڈیشہ (1,299 شکایات) کا نمبر ہے۔ یہ رپورٹ ان اہم مسائل/زمروں کو بھی اجاگر کرتی ہے جن کے تحت زیادہ تر شکایات سی ایس سی کے ذریعے درج کی گئیں۔
دسمبر، 2024 میں، فیڈ بیک کال سینٹر نے 47,238 فیڈ بیکس جمع کیے۔ 51فیصد شہریوں نے دسمبر 2024 میں سرفہرست 10 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ان کی شکایات پر فراہم کردہ حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اتر پردیش میں دسمبر 2024 میں سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی تعداد 22,637 ہے۔ دسمبر 2024 کے مہینے میں 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1,000 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اتر پردیش اور مہاراشٹر نے دسمبر 2024 میں سب سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا، جس کی تعداد بالترتیب 22,598 اور 4,988 تھی۔
رپورٹ میں مالی سال 24-2023 اور مالی سال 25-2024 میں سیووتم اسکیم کے تحت جاری کردہ گرانٹس کی حیثیت بھی شامل ہے۔ گزشتہ تین مالی سال (23-2022، 24-2023، 25-2024) میں 669 تربیتی کورس مکمل کیے گئے ہیں، جن میں 21,862 افسران کو تربیت دی گئی ہے۔
نمبر شمار
|
مالی سال
|
تربیت کا انعقاد کیا گیا
|
افسران تربیت یافتہ
|
1
|
2022-23
|
280
|
8,496
|
2
|
2023-24
|
236
|
8,477
|
3
|
2024-25
|
153
|
4,889
|
میزان
|
669
|
21,862
|
ماہ دسمبر 2024 کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
- سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی صورتحال:
- دسمبر، 2024 میں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 60,651 عوامی شکایات موصول ہوئیں اور 67,193 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
- ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی شکایات کے نمٹارے کی تعداد نومبر 2024 کے آخر میں 56,650 سے بڑھ کر دسمبر 2024 کے آخر میں 67,193 تک پہنچ گئی۔
- سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کے التوا کی حالت
- 23 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 31 دسمبر 2024 تک 1,000 سے زیادہ شکایات زیر التواء ہیں۔
- ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے، 31 دسمبر، 2024 تک، 1,85,519 شکیات زیر التواء ہیں، جو کہ سال 2024 میں اب تک کا سب سے کم زیر التوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
- نومبر 2024 کے آخر میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1,92,012 عوامی شکایات سے کم ہو کر دسمبر 2024 کے آخر میں 1,85,519 شکایات رہ گئ ہیں۔
رپورٹ میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے شکایات کے مؤثر حل کی 2 کامیابی کی کہانیاں بھی شامل ہیں:
- شکایت: محترمہ نیتو کمار کا معاملہ: مکھیہ منتری مییا سمان یوجنا کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے کے نام کا اضافہ۔
محترمہ نیتو کمار، جو دھنباد ضلع کی رہائشی ہیں، نے مکھیہ منتری مییا سمان یوجنا میں اپنا نام درج کروانے اور منظور شدہ آرڈر حاصل کرنے کی کوشش کی۔ وہ باقاعدگی سے پنچایت بھون جاتی تھیں لیکن سرور کے مسائل کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرتی تھیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ روزانہ اپنے 3 سالہ بچے کو گھر پر چھوڑ کر اندراج کے عمل کو مکمل نہیں کر سکتیں۔ مایوس ہو کر، انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پر ایک شکایت درج کی۔ ان کی شکایت کے بعد، ان کا نام کامیابی کے ساتھ یوجنا میں شامل کر لیا گیا، اور انہیں مالی امداد ملنا شروع ہو گئی۔
- جناب رونک مہاویر چند کنونگاکی شکایت: کاروبار کی جگہ ترمیم کے لیے درخواست زیر عمل
گجرات کے ضلع ولساڈ کے رہنے والے جناب رونک مہاویر چند کنونگانے 'کاروبار کی اصل جگہ کی تبدیلی' کے تحت رجسٹریشن کور میں ترمیم کے لیے درخواست دائر کی۔ تاہم، درخواست جمع کرانے کے 10 دن بعد بھی زیر عمل رہی۔ متعلقہ شہری نے بعد ازاں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت کی۔ اسپاٹ وزٹ کے بعد اسٹیٹ ٹیکس انسپکٹر کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ نے تصدیق کی کہ شکایت کنندہ کا کاروبار چل رہا ہے۔ نتیجتاً، شہری کی ترمیمی درخواست کو فیلڈ آفیسر نے تقریباً تین ہفتوں کے اندر منظور کر لیا، جس سے شہریوں کے اطمینان کی شکایت کو دور کیا گیا۔
Click here to see PDF.
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 5871 )
(Release ID: 2098045)
Visitor Counter : 6