وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ساؤ تھمپٹن ​​یونیورسٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی


یو او ایس دہلی این سی آر کیمپس ہندوستانی اور بین الاقوامی طلباء کو تحقیق، اختراعات اور حقیقی دنیا پر مبنی اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرے گا – جناب  دھرمیندر پردھان

Posted On: 30 JAN 2025 9:48PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن ​​اور برٹش کونسل ان انڈیا کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری جناب ونیت جوشی، ساؤتھمپٹن ​​یونیورسٹی کے سربراہ  اور وائس چانسلر پروفیسر مارک ای اسمتھ،  ہندوستان میں برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ ایلیسن بیریٹ ایم بی ای اور وزارت کے دیگر حکام  بھی موجود تھے۔

Image

Image

جناب  دھرمیندر پردھان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی سطح پر اعلیٰ 100 یونیورسٹی اور ہندوستان میں کیمپس قائم کرنے والا پہلا غیر ملکی ادارہ ہونے کے ناتے ، ساؤتھمپٹن ​​یونیورسٹی دہلی این سی آر کیمپس بھارتی اور غیر ملکی  دونوں طلبہ کے لئے تحقیق، اختراع اور حقیقی دنیا پر مبنی  اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرے گا۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام تعلیم کی عالم  کاری کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، ہندوستان میں مطالعہ پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور گھریلو اعتبار سے عالمی سطح پر تعلیمی معیار کو آگے بڑھاتا ہے، جیسا کہ این ای پی 2020 میں پیش  کیا گیا ہے۔

بات چیت کے دوران، پروفیسر اسمتھ نے وزیر کو ساؤتھمپٹن ​​یونیورسٹی کے دہلی این سی آر کیمپس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش


(Release ID: 2097857)
Read this release in: English , Hindi