وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وائس ایڈمرل راجارام سوامی ناتھن، اے وی ایس ایم، این ایم نے جنگی جہاز کی تیاری  اور حصول کا چارج سنبھالا

Posted On: 30 JAN 2025 6:50PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل راجارام سوامی ناتھن، اے وی ایس ایم، این ایم نے 30 جنوری 25 کو وائس ایڈمرل بی شیوکمار، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم سے جنگی جہاز کی تیاری  اور حصول کے کنٹرولر کا چارج سنبھالا۔

 وائس ایڈ مرل سوامی ناتھن کو 1987 میں ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ آئی آئی ٹی، کھڑگپور سے پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ 37 سال سے زیادہ پر محیط کیریئر میں، انہوں  نے ائیرکرافٹ کیریئر، آئی این ایس ویراٹ میں نو سال سے زائد عرصے تک مختلف صلاحیتوں میں کام کیا۔

 فلیگ آفیسر نے فلیٹ انجینئر آفیسر (ویسٹرن فلیٹ)، نیول ڈاکیارڈ (ممبئی) میں جنرل منیجر (ریفیٹ)، نئی دہلی میں پرنسپل ڈائریکٹر اور پرنسپل ڈائریکٹر شپ پروڈکشن سمیت کئی اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔

وہ روس میں جنگی جہاز پروڈکشن سپرنٹنڈنٹ اور دہلی میں پرنسپل ڈائریکٹر ایئر کرافٹ کیریئر پروجیکٹس کے طور پر ایئر کرافٹ کیریئر، وکرمادتیہ کے حصول میں بھی شامل تھے۔

 وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ وہ اپنی ممتاز خدمات کے لئے اتی وششٹ سیوا میڈل اور نو سینا میڈل یافتہ  ہیں۔ جنگی جہاز کی پیداوار اور حصول کے کنٹرولر کے طور پر اپنی تقرری سے پہلے، فلیگ آفیسر کے طور پر، وہ بحریہ کے پروجیکٹس کے ڈائریکٹر جنرل، ممبئی میں ڈاکیارڈ کے ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ، نئی دہلی میں اے سی او ایم (ڈی اینڈ آر) اور اے سی او ایم (موڈ) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PicTA2Z.jpeg

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش


(Release ID: 2097856) Visitor Counter : 38
Read this release in: English , हिन्दी