کوئلے کی وزارت
کول انڈیالمیٹیڈ نے تیسری کول انڈیا رانچی میراتھن 2025 کی حمایت کی
سی آئی ایل نہ صرف توانائی کے ذریعے بلکہ صحت اورفلاح و بہبود کو بھی فروغ دے کر کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتا ہے : ڈاکٹر رنجن
Posted On:
30 JAN 2025 9:45PM by PIB Delhi
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، کوئلہ کی وزارت (ایم او سی) کے زیراہتمام ملک کے پیشہ ور رنرز کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے، جو ملک کو وکست بھارت کی طرف لے جائیں گے۔مسلسل تیسرے سال، ہولڈنگ کمپنی سی آئی ایل کول انڈیا اسپورٹس پروموشن ایسوسی ایشن (سی آئی ایس پی اے) کے فنڈز سے 9 فروری 2025 کو رانچی، جھارکھنڈ میں اپنی ذیلی کمپنی سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) کے ذریعے ایک میگا ایونٹ کے انعقاد کے لیے 1 کروڑ روپے فراہم کرنے جا رہی ہے۔
ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر، سی آئی ایل اور اس کے ذیلی ادارے حکومت کے وژن کے مطابق ملک بھر میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے نئے اقدامات کو نافذ کرکے اور دوسروں کے لیے سی ایس آر ڈومین میں نئے معیارات قائم کرکے سماجی ترقی میں مسلسل اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
آنے والی میراتھن، خصوصی طور پر رنرز (مرد اور خواتین) کے لیے کھلی ہے، جو ملک کے کسی بھی حصے میں مقیم ہیں، وہ چار زمروں یعنی فل میراتھن، ہاف میراتھن، 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹرکسی میں بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔

رجسٹریشن فی الحال آن لائن کھلی ہو رہی ہے (https://centralcoalfields.in/cilranchimarathon) اور ملک بھر سے پرجوش رنرز کو اس آنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں صحت اور تندرستی کے کلچر کو ابھارنا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ کا افتتاح رانچی میں ڈائرکٹر ز سمیت معززین کی موجودگی میں سی سی ایل کے سی ایم ڈی جناب نیلیندو کمار سنگھ نے کیا۔
ڈاکٹر ونے رنجن، ڈائریکٹر (پی اینڈ آئی آر، سی آئی ایل نے کہا کہ‘‘ہم کمیونٹیز کو نہ صرف توانائی کے ذریعے بلکہ ایک فرد کی صحت اور بہبود کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ میراتھن صبرو تحمل، استقامت اور اقدار کی علامت ہے ۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ یہ آنے والی میراتھن صرف ایک ریس نہیں ہے بلکہ فٹنس، لچک اور اتحاد کا جشن ہے۔
جناب امیتابھ کمار سنگھ، ایچ او ڈی، ویلفیئر، سی آئی ایل نے کہا کہ کمپنی صحت مند طرز زندگی اور سماجی ذمہ داری کے لیے اجتماعی وابستگی کے لیے کمپنی کے اندر اور باہر کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘اس قسم کی میراتھن کے ذریعے، ہمارا مقصد جسمانی تندرستی، ذہنی تندرستی، اور شرکاء کے درمیان دوستی کے جذبے کو فروغ دینا ہے، جو نوجوان آبادی کے لیے اہم ہے۔’’
آنے والی سی آئی ایل میراتھن 2025 نہ صرف ایتھلیٹک ایکسیلنس کے لئے جشن ہوگی، بلکہ اس سے توانائی کی پیداوار یت سے ہٹ کر قوم کی تعمیر کے لیے کمپنی کی لگن کو بھی تقویت ملے گی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U NO 5830
(Release ID: 2097854)
Visitor Counter : 45