وزارات ثقافت
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا كی طرف سے مہاتما گاندھی سے متعلق خصوصی نمائش کی میزبانی
Posted On:
30 JAN 2025 8:23PM by PIB Delhi
یوم شہدا کے موقع پر، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) نے نیشنل گاندھی میوزیم، نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا- این ایف ڈی سی اور پرسار بھارتی آرکائیوز کے ساتھ مل کر، "مہاتما کا سفر: اُن کی اپنی دستاویزات کے ذریعہ" عنوان سے ایک خصوصی نمائش کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس نمائش کا افتتاح جناب ارون سنگھل، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے مہاتما گاندھی کی پوتی اور نیشنل گاندھی میوزیم کی چیئرپرسن محترمہ تارا گاندھی بھٹاچارجی کی غیر موجودگی میں کیا، جو اچانک طبیعت کی خرابی کی وجہ سے شریك نہیں ہو سكیں۔
نیشنل گاندھی میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے انامالائی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد جناب ارون سنگھل نے صدارتی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سدھا گوپال کرشنن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، انڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی اور ڈاکٹر مائیکل اے پال، ڈائریکٹر، آسٹرین کلچرل فورم، نئی دہلی، نے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور نیشنل گاندھی میوزیم، نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا- این ایف ڈی سی اور پرسار بھارتی آرکائیوز کے تعاون سے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ تقریب کا اختتام نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی/ سی) جناب نورویبم راجو سنگھ کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔
اس موقع پر "خصوصی نمائش: مہاتما کا سفر – ان كے اپنے دستاویزات، آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے" عنوان سے ایک فلپ بک بھی جاری کی گئی۔
اس نمائش میں نایاب تصاویر، دستاویزات اور ریکارڈنگ کے ذریعے مہاتما گاندھی کی زندگی اور میراث کی ایک منفرد جھلک پیش کی گئی۔ اس میں ان کی تعلیم، جنوبی افریقہ میں گزرا زمانہ اور ہندوستان كی آزادی کی اہم تحریکوں پر 30 پینل شامل تھے۔ اس میں تقسیم کے دوران سماجی انصاف، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے لیے ان کے کام کو بھی اجاگر کیا گیا۔
یہ نمائش 28 فروری 2025 تک عوام کے لیے کھلی ہے جو شہریوں، طلباء، مورخین اور گاندھی جی کے چاہنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور گاندھی کے عدم تشدد، انصاف اور امن کے فلسفے کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کرتی ہے۔
******
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:5824
(Release ID: 2097798)
Visitor Counter : 6