ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی آر اے پی سے متعلق سی اے کیو ایم  کی ذیلی کمیٹی نے قومی راجدھانی خطہ(این سی آر) میں ہوا کی معیار کی خرابی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے فوری طور پر گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے اسٹیج تھری کو نافذ کیا

Posted On: 29 JAN 2025 9:06PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ روزانہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق، آج صبح ، دہلی کے اوسط ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) میں اضافے کا رجحان درج کیا گیا، جو 350 کے نشان کو عبور کر گیا ہے، کیونکہ دن کا اے کیو آئی 365 پر تھا۔ دہلی کے خراب ہوتے ہوا کے معیار کے پیش نظرقومی راجدھانہ خطہ دہلی اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے لیے کمیشن کی ذیلی کمیٹی برائے گریڈڈرسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) نے آج ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے منظر نامے کے لئے فراہم کردہ ہوا کے معیار کی پیشن گوئی کا جائزہ لینے کے لئےایک میٹنگ بلائی۔

دہلی کی اے کیو آئی  سطحوں میں اضافے کے رجحان کے پیش نظرجی آر اے پی  سے متعلق سی اے کیو ایم کی ذیلی کمیٹی نے آج اپنی میٹنگ میں درج ذیل مشاہدات کیے:

  • دہلی کا اے کیو آئی جو کہ 28جنوری 2025 کو 276 درج کیا گیا تھا ،میں تیزی سے اضاطے کا رجحان درج کیاگیا اور 29جنوری 2025 کو شام 4:00 بجے متغیر سمت/پرسکون ہوا، دھند کے حالات، مکسنگ کی اونچائی اور ہوا کے اخراج کی وجہ سے پھیلنے والے مادوں کی وجہ سے  365درج کیا گیا۔ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشن گوئی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی اسی طرح کے حالات برقرار رہیں گے۔

ہوا کے معیار کے موجودہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے اور خطے میں ہوا کے معیارکو مزید خراب ہونے سے روکنے کیلئے پورے این سی آر میں ذیلی کمیٹی نے جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول کے اسٹیج-III کے تحت تصور کیے گئے تمام اقدامات کو نافذ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔یہ این سی آر میں پہلے سے نافذ جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول کے اسٹیج I اور II کے تحت کی گئی کارروائیوں کے علاوہ ہے۔ جی آر اے پی کے تحت اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار مختلف ایجنسیوں، بشمول این سی آرکے آلودگی کنٹرول بورڈز (پی سی بیز) اور ڈی پی سی سی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس کے علاوہ اس مدت کے دوران  اسٹیجI اور II کے تحت کی گئی کارروائیوں کے علاوہ،جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول کے اسٹیج-III کے تحت طے شدہ کارروائیوں کو سختی سے نافذ کریں۔

جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول کے اسٹیج III کے مطابق، 9 نکاتی ایکشن پلان کو پورے این سی آر میں فوری اثر کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔ اس 9 نکاتی ایکشن پلان میں این سی آر اور ڈی پی سی سی کے آلودگی کنٹرول بورڈز سمیت مختلف ایجنسیوں کے ذریعے اقدامات کا نفاذ /یقینی بناناشامل ہے۔ یہ اقدامات درج ذیل ہیں:

تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیاں:

(i)  پورےاین سی آر میں سی اینڈ ڈی سرگرمیوں کا باعث بننے والی دھول پیدا کرنے/فضائی آلودگی کے درج ذیل زمروں پر سخت پابندیاں نافذ کریں:

 

  • بورنگ اور ڈرلنگ کے  کاموں سمیت  کھدائی اور بھرائی سے متعلق زمین کے کام۔
  • ڈھیر لگانے کا کام۔
  • تمام انہدامی کام ۔
  • سیور لائن، واٹر لائن، نالی اور برقی کیبلنگ وغیرہ کو کھلے گڑھے کے ذریعے ڈالنے کا کام ۔
  • اینٹوں/چنائی کا کام۔
  • آر ایم سی بیچنگ پلانٹ کو چلانا۔
  • بڑےویلڈنگ اور گیس کاٹنے کے کام، تاہم، ایم ای پی (میکانیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ) کے چھوٹے ویلڈنگ کے کام کی اجازت ہوگی۔
  • پینٹنگ، پالش اور وارنشنگ کے کام وغیرہ۔
  • سیمنٹ، پلاسٹر/دیگر کوٹنگ کے کام، سوائے معمولی اندرونی مرمت اوردیکھ بھال کے۔
  • ٹائل، پتھر اور فرش کے دیگر سامان کو کاٹنا/ پیسنا اور ٹھیک کرنا، سوائے معمولی اندرونی مرمت اوردیکھ بھال کے۔
  • سڑک کی تعمیر کی سرگرمیاں اور بڑی مرمت کے کام۔
  • دھول پیدا کرنے والے مواد جیسے سیمنٹ، راکھ، اینٹیں، ریت، مرّم، کنکریاں، پسے ہوئے پتھر وغیرہ کو پروجیکٹ سائٹس کے اندر/باہر کہیں منتقل کرنا، لوڈ کرنا اوراَن لوڈ کرنا۔
  • کچی سڑکوں پر تعمیراتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت۔
  • انہدامی کارروائی والے فضلہ کی کسی طرح کی نقل و حمل۔

(ii) تمام تعمیراتی سرگرمیاں، جو اوپر 1(i) کے تحت درج ہیں، جو کم آلودگی پھیلانے والی/ کم دھول پیدا کرنے والی ہیں، کوسی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ ضوابط، ڈسٹ مینجمنٹ ضوابط، کی تعمیل کے ساتھ این سی آر میں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی ،بشرطیکہ سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ رولز، دھول کی روک تھام/ قابو پانے کے اصولوں کی سخت پیروی کی جائے اور کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ہدایات کی تعمیل کی جائے۔

(iii) تمام سی اینڈ ڈی سے متعلق سرگرمیاں، بشمول وہ جو اوپر 1(i) میں درج ہیں، صرف درج ذیل اقسام کے منصوبوں کے لئے جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی، تاہم یہ سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ رولز، دھول کی روک تھام/ قابو پانے کے اصولوں کی سخت پیروی کرنے اور کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ہدایات کی تعمیل کرنے کے تابع ہوں گی۔

  1. ریلوے خدمات اور اسٹیشنوں کے منصوبے
  2. میٹرو ریل خدمات اور اسٹیشنوں کے منصوبے
  3. ہوائی اڈے اور بین ریاستی بس ٹرمینلز
  4. قومی سلامتی/دفاع سے متعلق سرگرمیاں/قومی اہمیت کے حامل منصوبے
  5. اسپتال/صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات
  6. عوامی منصوبے جیسے ہائی ویز، سڑکیں، فلائی اوور، اوور برج، پاور ٹرانسمیشن/تقسیم، پائپ لائنز، ٹیلی کام خدمات وغیرہ۔
  7. صفائی کے منصوبے جیسے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور پانی کی فراہمی کے منصوبے وغیرہ۔
  8. مذکورہ پروجیکٹ کے زمروں کے لیے مخصوص اور تکمیلی معاون سرگرمیاں۔

 

2. پورے این سی آر میں اسٹون کرشنگ کی کارروائیاں بند کر نا ۔

3. پورے این سی آر میں کان کنی اور اس سے وابستہ تمام سرگرمیاں بند کر نا۔

4. این سی آر ریاستی حکومتوں/ جی این سی ٹی ڈی کے ذریعے دہلی ، گروگرام ، فرید آباد ، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے اضلاع میں بی ایس III پیٹرول اور بی ایس IV ڈیزل ایل ایم وی (4 پہیہ) چلانے پر سخت پابندیاں عائد کرنا ۔

نوٹ: معذور افراد کو بی ایسIII پیٹرول/بی ایس-IVڈیزل ایل ایم ویز چلانے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ یہ خاص طور پر ان کے لیے موافق ہوں اور صرف ان کے ذاتی استعمال کے لیے چلائی جائیں۔

 

5- جی این سی ٹی ڈی کے ذریعے دہلی میں سوائے ضروری سامان لے جانے والی/ ضروری خدمات فراہم کرنے والی گاڑیوں کےرجسٹرڈ ڈیزل سے چلنے والی میڈیم گڈز گاڑیوں (ایم جی ویز) کے بی ایس- IV معیارات یا اس سے نیچے دہلی میں چلانے پر سخت پابندیاں عائد کرنا ۔

6- جی این سی ٹی ڈی کے ذریعے دہلی سے باہر رجسٹرڈ بی ایس- IV اور اس سے نیچے کے ڈیزل سے چلنے والےایل سی ویز (سامان ڈھونے والی گاڑیوں) کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوائے ان گاڑیوں کے جو ضروری سامان لے کر جاتی ہیں یا ضروری خدمات فراہم کرتی ہیں۔

7-(i)این سی آر میں ریاستی حکومتیں اور جی این سی ٹی ڈی لازمی طور پر ‘ہائبرڈ’ موڈ میں کلاسز کا انعقاد کریں گے، یعنی جسمانی اور آن لائن دونوں طریقے سے (جہاں بھی آن لائن موڈ ممکن ہو)، دہلی کے این سی ٹی کے علاقائی دائرہ اختیار  اورگروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر اضلاع میں پانچویں جماعت تک کے بچوں کے لیے دونوں طریقوں سے کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

(ii )  قومی راجدھانی خطے کے دیگر علاقوں میں این سی آر یاستی حکومتیں پانچویں جماعت تک مذکورہ طریقے سے‘ہائبرڈ’ موڈ میں کلاسز کے انعقاد پر بھی غور کر سکتی ہیں۔

نوٹ: طلباء اور ان کے والدین کے پاس جہاں کہیں بھی دستیاب ہو، آن لائن تعلیم کا اختیار ہوگا۔

 

-8  (i)جی این سی ٹی ڈی اور این سی آر کی ریاستی حکومتیں قومی راجدھانہ خطہ دہلی اورگڑگاؤں، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے اضلاع میں عوامی دفاتر اور میونسپل اداروں کے اوقات کار کو مرحلہ وار ترتیب دیں۔

(ii) ریاستی حکومتیں این سی آر کے دیگر علاقوں میں عوامی دفاتر اور میونسپل اداروں کے اوقات کار کو مرحلہ وار ترتیب دینے کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔

9- مرکزی حکومت دہلی-این سی آر میں مرکزی حکومت کے دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

 اس کے علاوہ سی اے کیو ایم نے این سی آر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جی آر اے پی کو نافذ کرنے میں تعاون کریں اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں درج اقدامات پر عمل کریں۔ سٹیزن چارٹر کے مرحلہ اوّل اور دوم کے اقدامات کے علاوہ، شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ:

 

  • چھوٹے فاصلوں کے لئے پیدل چلیں یا سائیکل کا استعمال کریں۔ 
  • کم آلودگی پھیلانے والی سواری کا انتخاب کریں۔ کام پر جانے کے لئے گاڑیوں کا اشتراک کریں یا عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ 
  • وہ لوگ جن کے کام کی نوعیت انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت دیتی ہے، وہ گھر سے کام کر سکتے ہیں۔ 
  • سردی سے بچنے کے لئے کوئلہ اور لکڑی کا استعمال نہ کریں۔ 
  • انفرادی گھروں کے مالکان اپنے سیکورٹی یا دیگر عملے کو کھلی بایو ماس/ لکڑی/ ایم ایس ڈبلیو جلانے سے بچانے کے لئے برقی ہیٹر فراہم کر سکتے ہیں۔ 
  • کاموں کو یکجا کریں اور سفر کم کریں۔

جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول کی مکمل تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور  https://caqm.nic.in  کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

**********

 

UR-5802

(ش ح۔   م ش  ۔ ص ج)


(Release ID: 2097552) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi